بے شک آنکھیں قدرت کا ایک انمول تحفہ ہیں۔ لیکن آجکل بہت ساری غیر ضروری چیزوں کے استعمال سے ہمیں بینائی کی کمزوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسی طرح بچوں کو بھی بینائی کے متعلق بہت سارے مسائل در پیش ہیں اور بینائی کی کمزوری کے باعث وہ عینک استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ آئیے آج ایسی غذائوں کے بارے میں جانتے ہیں جن کو اپنی خوراک میں شامل کرنے سے ہماری بینائی کافی حد تک بہتر ہو سکتی ہے۔
1) مچھلی:
مچھلی میں پائے جانے والے اومیگا 3 ،چکنائی کے بارے میں تو ہم سب نے ہی سنا ہے جو کہ مچھلی میں وافر مقدارمیں پایا جاتا ہے۔ اومیگا 3 کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ آنکھوں کے اعصاب کو مضبوط بناتا ہے اور آنکھوں کو خشک ہونے سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ یہ تو ڈاکٹر بھی سختی سے ہدایت کرتے ہیں کہ ایسی غذا کو کھایا جائے جس میں اومیگا 3 کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے، کیونکہ یہ آنکھوں کے امراض کو کم کرنے میں نہایت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
2) زیتون کا تیل:
زیتون کا تیل اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے زیتون کا تیل آنکھوں کی صحت کی بہتری اور نظر کو طاقت ور بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زیتون کا تیل نہ صرف کھانے میں استعمال کریں بلکہ اس تیل کو کپڑے کی مدد سے آنکھوں کے اوپر لگانے سے بد نما جھڑیاں بھی دور ہو جاتی ہیں۔ زیتون کا تیل آنکھوں میں سرمے کی طرح لگانے سے آنکھوں میں ایک قدرتی چمک آجاتی ہے۔
3) شکر قندی :
شکر قندی کو اس کے سیزن میں بھرپور طریقے سے استعمال کرنا چاہیے کیونکہ یہ وٹامن اے سے بھرپور ہوتی ہے جس کی ہماری آنکھوں کو اشد ضرورت ہوتی ہے۔ شکر قندی اس قدر نظر کو تیز کر دیتی ہے کہ آپ کی نظر رات کو بھی دیکھنے کے قابل ہو جاتی ہے اور یہ بینائی کو کمزور ہونے سے بچانے میں بھی بے انتہا مددگار ثابت ہوتی ہے۔
4) پالک :
پالک ایک ایسی سبزی ہے جس میں وٹامن سی اور آئرن کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔ جو آپ کی آنکھوں کو سن اسکرین یعنی دھوپ کے مض اثرات سے بچانے والی کریم کا کام دیتی ہے۔