یہ پھل مجموعی صحت کے لیے زبردست ہے ۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرے اور بخار سے تحفظ دے

admin

blood pressure control fruits in urdu

یہ پھل مجموعی صحت کے لیے زبردست ہے جس کی وجہ اس میں موجود فائبر،منرلز اور اہم غذائی اجزا کا موجود ہونا ہے اور روزانہ صرف ایک ناشپاتی کھانا ہی صحت کو بہت زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے کافی ہے۔

نظام ہاضمہ کے لیے بہترین:
ایک ناشپاتی ہمیں روزانہ درکار فائبر کا 20 سے 25 فیصد حصہ فراہم کرتی ہے، یہ فائبر حل نہیں ہوتا اس لیے آنتوں سے بہت آسانی سے گزر جاتا ہے، اسی طرح اس فائبر کی وجہ سے یہ نظام انہضام کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔

بلڈ پریشر کو قابو میں رکھے:
اس پھل میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس اور دیگر اجزا بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

بخار سے تحفظ:
یہ پھل اپنی تاثیر میں ٹھنڈا ہوتا ہے اور یہ ٹھنڈک بخار کے علاج میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔

جسمانی ورم سے بچائے:
ناشپاتی ورم کش خصوصیات کا حامل پھل ہے جو جوڑوں کی شریانوں کو کام کرنے میں مدد دیتا ہے اور ایسے ہی دیگر مسائل سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔

Leave a Comment