معدے کی تیزابیت اور جلن کا مسئلہ اب حل کریں صرف 200 روپے میں،جادوئی چورن کا خاص نسخہ

admin

mede ki tezabiat ka ilaj

آج کل معدے کی جلن اور معدے میں تیزابیت ایک عام مسئلہ بن گیا ہے ۔ہر دوسرا بندہ اس مسئلے کا شکار ہے،دراصل اس کی سب بڑی اور بنیادی وجہ ہمارا رہن سہن ہے اور ہمارا لائف اسٹائل ہے، مثال کے طور پر جیسے دیر سے سونا،صبح دیر سے اٹھنا،باہر کا کھانا، ایک جگہ پر بیٹھے رہنا اور وہیں پر سارا دن گزار دینا،اس کے علاوہ جنک فوڈز کا بہت زیادہ استعمال ، جسمانی مشقت کم کرنا،اس کے علاوہ ہر کھانے کے ساتھ ٹھنڈا پانی پینا یا پھر کولڈ ڈرنک کا استعمال کرنا یہ تمام چیزیں ہمارے معدہ کا سیتاناس کر دیتی ہیں۔جس کی وجہ سے ہر نوجوان اور بوڑھا اس مسئلے سے پریشان نظر آتا ہے۔

اس مسئلے کے حل کے لیے گیسٹرولوجسٹ سے ٹائم لینا بھی بہت مشکل ہو چکا ہے، لیکن اب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ آج ہم آپ کے لیے ایک جادوئی چورن بنانے کا نسخہ لے کر حاضر ہوئے ہیں۔جو صرف اور صرف 200 روپے میں بن جاتا ہے۔ اور یہ آپ کے معدے کے تمام مسائل کا حل ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس کو ہر شخص اپنے گھر میں خود بھی بنا سکتا ہے۔اس چورن کو بنانے کا طریقہ درج ذیل ہے۔

چورن بنانے کا طریقہ:
اجوائن ایک کھانے کا چمچ
زیرہ ایک کھانے کا چمچ
سونف ایک کھانے کا چمچ
دانہ میتھی پاؤڈر آدھا ٹی سپون
کالا نمک آدھا ٹی سپون

ان سب اجزاء کو اچھے طریقے سے گرائنڈر میں گرائنڈ کر لیں اورلیجیے آپ کا جادوئی چورن ریڈی ہے۔ اس کو استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ صبح شام آدھا چمچ کھانا کھانے کے بعد استعمال کریں اوراس کا بہترین رزلٹ آنکھوں سے دیکھیں۔

اس کے ساتھ کچھ ضروری باتوں کا خاص خیال بھی رکھیں جیسے صبح کا ناشتہ اچھی طرح کریں،دوپہر کے وقت کھانا ہلکا پھلکا کھائیں، کوشش کریں رات کا کھانا جلدی کھا لیں اور بہت زیادہ مرغن غذاء کا استعمال کم سے کم کریں، کھانے سے پہلے ایک گلاس پانی ضرور پی لیں تاکہ اس سے خوراک کی نالی نرم ہوجائے ،نوالے کو اچھی طرح چبا کر کھائیں، کھانا کھانے کے درمیان پانی پی لیں لیکن کھانے کے بعد پانی ہرگز نہ پیئیں

Leave a Comment