اللہ تعالیٰ کے اسماء الحسنٰی کے بہت زیادہ فضائل ہیں جن کو پڑھنے سے ہر انسان دنیا و آخرت کی ساری نعمتیں، بھلائیاں اور رحمتیں پا سکتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ کے ان اسماء مبارکہ کی احادیث نبوی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم میں بہت سی فضیلتیں بیان ہوئی ہیں ۔
اللہ رب العزت کے ان اسماءمبارکہ میں سے کسی بھی ایک اسم کا ورد آپ کی دنیا اور آخرت بہترین کر دیتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ کے ہر اسم مبارک کا ایک الگ وظیفہ، الگ معنی اورایک الگ ہی فضیلت ہے ۔ اللہ تعالیٰ کے ننانوے 99صفاتی نام ہیں جن میں سے ایک نام ” العزیز” بھی ہے
اَلْعَزِیْزُ کے معنی ہیں ۔ ، بزرگی،عزت، اور غلبے والا یہ بھی اللہ تبارک و تعالی کا نام مبارک ہے ۔ یہ مبارک وظیفہ نصرتِ الٰہی پانے کیلئے بہت ہی مجرب اور بہترین ہے ۔ یَا عَزِیْزُ کا وظیفہ کرنے کے فوائد درج ذیل ہیں ۔اس وظیفہ کو عمر بھر پڑھنے والا کبھی بھی کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتا اور نہ کبھی کسی کا محتاج ہوتا ہے۔ اگر کوئی بندہ 40 دنوں تک روزانہ بلاناغہ 40 مرتبہ اس وظیفے کو پڑھے گا تو اللہ پاک اسے اپنی طرف سے مدد اور قوت عطا فرما دے گا ۔
جو کوئی شخص اللہ تعالی کے اس اسم مبارک کو 7 دن تک متواتر 1000 بار پڑھے گا تو اس اسم مبارک کے پڑھنے سے پڑھنے والے کا دشمن ہمیشہ اپنے عزائم میں ناکام و نامراد ہو گا ۔ اللہ رب العزت کے اس اسم مبارک کو اوّل اور آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد کیجیے ۔
اس اسم مبارک کا ورد روزانہ قبلہ رو ہو کر سو (100) مرتبہ کرنا چاہئے ۔ اس عمل کو آپ 11 دن ، 12 دن، یا 40 دن یا حسب توفیق جتنا زیادہ عرصہ کرنا چاہے کر سکتے ہیں۔لیکن اگر آپ چاہیں تو اس وظیفہ کو عمر بھر کا معمول بھی بنا سکتے ہیں۔