ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک شخص نے بچھڑا ذبح کیا اور اسے پکایا۔اس شخص نے اپنے چھوٹے بھائی سے کہا کہ

admin

aik gaye ki sabaq amoz kahani

ایک دفعہ کا زکر ہے کہ ایک شخص نے بچھڑا ذبح کیا اور اسے پکایا ۔ اس شخص نے اپنے چھوٹے بھائی سے کہا کہ جاؤ تم ہمارے تمام پڑوسیوں اور تمام دوستوں کو بھی دعوت دے دو کہ وہ ہمارے ساتھ کھانے میں آ کر شامل ہو جائیں ۔ اس آدمی کے چھوٹے بھائی نے اپنے گھر کے دروازے کے سامنے کھڑے ہو کر زور زور سے چیخنا اور پکارنا شروع کر دیا کہ ہمارے گھر میں آگ لگ گئی ہے کوئی ہماری مدد کرے ۔ اس آدمی کے چھوٹے بھائی کا شور سن کر کچھ لوگ فوراً ان کے گھر بھاگے ہوئے آئے تا کہ وہ ان لوگوں کے گھر میں لگی ہوئی آگ کو بجھا دیں ۔

جب کہ کچھ لوگ اپنے اپنے کاموں میں ایسے ہی مصروف رہے جیسے انہوں نے کچھ سنا ہی نہیں ۔ جو لوگ گھر کے اندر آگ بجھانے کے لئے ان کی مدد کرنے گئے انہیں اس شخص نے پیٹ بھر کر کھانا کھلایا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ اس شخص نے بعد میں اپنے چھوٹے بھائی سے پوچھا کہ تم نے لوگوں کو اس طرح کیوں کہا کہ ہمارے گھر میں آگ لگ گئی ہے سیدھی سیدھی کھانے کی دعوت کیوں نہیں دی تم نے ؟ ۔

تو اس شخص کے بھائی نے کہا کہ بھائی ہمارے رشتہ دار، دوست ، احباب اور محلے والے صرف وہی لوگ ہوتے ہیں جو مشکل وقت میں ہمارے کام آتے ہیں ۔ جو لوگ ہمارے اپنے تھے وہ ہماری مصیبت میں ہمارے کام آنے والے تھے ۔وہ لوگ ہماری مدد کو آ گئے تھے اور ہم نے ان کی مہمان نوازی بھی کر دی ہے لیکن جو لوگ میری آواز سن کر بھی اپنے کاموں میں مصروف رہے اور انہوں نے ہماری مدد کرنا ضروری نہیں سمجھا تو آپ بھی سمجھ لیں کہ نہ تو وہ ہمارے پڑوسی ہیں ، نہ ہی ہمارے رشتہ دار ہیں اور نہ ہی ہمارے بھائی ہیں ۔

Leave a Comment