وہ شخص جو قیامت کے دن وحشت اور حساب کتاب سے جلدی نجات پائے گا

admin

qayamat ki holnakiyom se chutkara

قیامت کے دن حشر کی دہشت سے جلد نجات پا جانے والا اور حساب کتاب سے جلدی نجات پا لینے والا شخص کون ہوگا ؟ جس نے دنیا میں نبی کریم خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم پر کثرت سے درود و سلام بھیجا ہوگا ۔جو شخص نبی کریم خاتم النبییین مرادالمشتاقین، راحۃ العاشقین ، حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم پر درود پڑھتا ہے ۔ اس کا دل نفاق سے بالکل اسی طرح پاک ہو جائے گا جس طرح پانی سے کپڑا پاک ہو جاتا ہے ۔

اللہ تبارک و تعالی کے کچھ فرشتے ایسے ہیں جو سارا دن اللہ کا ذکر کرنے والوں کی محفلیں تلاش کرتے رہتے ہیں ۔ اور جب وہ فرشتے محفل ذکر کے پاس سے گزرتے ہیں تو فرشتے ایک دوسرے سے کہتے ہیں کہ یہاں بیٹھ جاو اور جب محفل میں موجود ذاکرین دعا کرنے لگ جاتے ہیں تو پھر فرشتے ان سب کی دعا پر آمین کہتے ہیں اور جب محفل میں موجود ذاکرین نبی کریم خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم پر درود اور سلام بھیجتے ہیں تو وہ فرشتے بھی ان لوگوں کے ساتھ مل کر نبی کریم رحمۃ اللعالمین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم پر درود و سلام پڑھتے ہیں اور جب ذاکرین دعا اور درود و سلام سے فارغ ہو جاتے ہیں تو پھر فرشتے ایک دوسرےکو مبارک دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مبارک ہو ان خوش نصیبوں کو کہ بے شک یہ مغفرت کے ساتھ واپس گھروں کو جا رہے ہیں۔

جو شخص نبی کریم راحتہ العاشقین خاتم النبیین، صاحب الجود والکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم پر درود و سلام پڑھتا ہے ۔ اللہ رب العزت اس پر اپنی رحمت کے 70 دروازے کھولتا ہے ۔ اور جو کوئی نبی کریم رحمۃ اللعالمین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم پر 100 مرتبہ درود پاک پڑھتا ہے تو اللہ رب العالمین اس پڑھنے والے کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ شخص جہنم کی آگ اور نفاق سے آزاد ہے اور یہ پڑھنے والے شخص کو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ شہداء کے ساتھ اٹھائے گا ۔

Leave a Comment