اَلْخَالِقُ اللہ تبارک و تعالیٰ کے اسماء الحسنٰی میں سے ایک نام ہے ۔ یہ اللہ رب العزت کا ایک صفاتی نام ہے ۔ اس نام مبارک کا مطلب یہ ہے کہ پیدا کرنے والا ۔
اپنے تمام معاملات میں اللہ رب العزت کی خاص نصرت اور غیبی مدد حاصل ہو جاتی ہے ۔ اللہ رب العزت کے اس اسم مبارک کا ورد کرنے والا اپنے نفس پر قابو حاصل کر لیتا ہے ۔ پڑھنے والے کا دل نور اور ایمان سے روشن ہو جاتا ہے اور اس کا وظیفہ کرنے والے کا دل ایمان کی دولت سے مالا مال ہو جاتا ہے ۔
اس وظیفہ کو روزانہ پانچ ہزار (5000) مرتبہ پڑھنے سے گمشدہ مال مل جاتا ہے یا کھو جانے والا بھی واپس مل جاتا ہے ۔ اسی طرح طویل عرصے سے کوئی قیمتی چیز کھو گئی ہو یا کوئی شخص غائب ہو گیا ہو وہ دوبارہ مل جاتا ہے۔
اگر اولاد گم ہو جائے یا کوئی شخص کھو جائے یا مال و اسباب کہیں کھو جائے تو ان کی بازیابی کے لیے یہ وظیفہ ضرور کریں ۔ یَا خَالِقُ کے وظیفہ کے بے شمار ثمرات اور فضائل ہیں ۔ اس وظیفہ کو اگر رات کے وقت پڑھتے ہیں دل نور سے بھرپور ہو جاتا ہے اور چہرہ انتہائی روشن ہو جائے گا۔
۔
زیادہ برکات و فضائل حاصل کرنے کے لیے اس وظیفے کے شروع و آخر میں 11، 11 مرتبہ درود شریف لازمی پڑھیں ۔ اس وظیفے کو آپ کو کسی بھی فرض نماز کے بعد تنہائی میں بیٹھ کر ہر روز سو (100) مرتبہ پڑھیں ۔ اس وظیفہ مبارک کو آپ حسب ضرورت اور حسب توفیق 11 دن ، 21 دن یا پھر 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصے تک کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔