جانئے وہ کون سی ایسی چیز ہے جسے کھا کر آپ وٹامن سی کی کمی باآسانی پوری کر سکتے ہیں؟ آسان نسخہ

admin

Updated on:

vitamin c ki kami ki alamat in urdu

وٹامن سی ہماری باڈی کے لئے ایک بہت ضروری وٹامن ہے اگر جسم میں اس وٹامن کی کمی ہوجائے تو اس سے بالوں کے،جلد کے،ناخنوں کے اور دوسرے کئی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں ۔ اکثر لوگ وٹامن سی اس لئے نہیں لے پاتے کیونکہ ان سے کھٹاس برداشت نہیں ہوتی یا ان سے کھٹا کھایا نہیں جاتا ۔ جبکہ وٹامن سی کے حصول میں زیادہ تر ترش یعنی کھٹی چیزیں شامل ہیں۔

جسم میں اگروٹامن سی کی کمی واقع ہوجائے تو اس کی وجہ سے یہ علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں جن میں موٹاپا، جلد کا خشک ہونا یا مسوڑھوں سے خون بہنا شامل ہیں۔ بالغ خواتین کو روزانہ 75 ملی گرام وٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ مردوں کو 90 ملی گرام کی روزانہ ضرورت ہوتی ہے۔ وٹامن سی سرخ مرچوں کے آدھے گلاس، بروکلی کے ایک کپ یا سنگترے کےتین چوتھائی گلاس سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ وٹامن سی کا حصول روزانہ کی بنیاد پراس لیے بھی بہت ضروری سمجھا جاتا ہے کیونکہ انسانی جسم نہ تو وٹامن سی خود پیدا کرتا ہے اور نہ ہی اسے ذخیرہ کرتا ہے۔ اس کا حصول قدرتی غذاؤں کے استعمال سے کیا جا سکتا ہے۔

یہاں ہم آپ کے لیے ایک شاندار نسخہ لے کرآئے ہیں جسکو استعمال کرنے سے آپ وٹامن سی بہت آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں اوراس کو آپ باقاعدگی سے کھا بھی سکتے ہیں ۔ لیکن چند مہینوں کے استعمال کے بعد اس کو کچھ عرصے کے لئے روک دیں اور پھر دوبارہ شروع کریں۔
آملہ 25 گرام
بہیڑہ 25 گرام
چھوٹی ہڑ 25 گرام
ان تمام چیزوں کو مکس کرکے پاؤڈر بنالیں اور سارے دن میں صرف ایک ہی مرتبہ ایک چائے کا چمچ اس پاؤڈر کو استعمال کریں ۔ یہ وٹامن سی کی کمی پوری کرنے کے ساتھ ساتھ کھانا ہضم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے، گیس اور معدے کی تکالیف میں بھی فائدہ پہنچاتا ہے اور صحت کے لئے انتہائی مفید ہے۔

Leave a Comment