یورین(پیشاب) میں جھاگ کا آنا کافی عام سمجھا جاتا ہے لیکن بعض اوقات یہ کسی سنگین بیماری کی نشاندہی بھی کر سکتا ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ یورین(پیشاب) میں جھاگ کیوں بنتا ہے اور اس کی کیا وجوہات ہوسکتی ہیں۔ عام طور پر یورین(پیشاب) کا رنگ ہلکا یا گہرا پیلا ہوتا ہے۔ یہ آپ کی خوراک یا کسی بیماری یا کچھ دوائیوں کے استعمال کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ کئی بار بہت سے لوگوں کے یورین(پیشاب) میں جھاگ بھی نظر آتا ہے۔
اس کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ جب یورین(پیشاب) میں جھاگ نظر آتا ہے تو اسے ابر آلود یورین(پیشاب) یا جھاگ دار یورین(پیشاب) کہا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یورین(پیشاب) میں جھاگ کا آنا مثانے کے بھرے ہونے کی علامت ہے لیکن اس کی کئی اور وجوہات بھی ہو سکتی ہیں۔ عام طور پر یورین(پیشاب) جب تیزی سے خارج ہوتا ہے تو جھاگ بنتی ہے لیکن اگر آپ کے یورین(پیشاب) میں بہت زیادہ جھاگ بن رہی ہے اور وقت کیساتھ ساتھ اس میں اضافہ ہو رہا ہے تو یہ کسی بیماری کی علامت ہو سکتی ہے اور جھاگ کے ساتھ باڈی پر کُچھ علامات بھی ظاہر ہوتی ہیں جس سے بیماری کے پیدا ہونے کا پتہ چلتا ہے اور وقت پر اس بیماری کی تشخیص میں آسانی ہوتی ہے۔ یورین(پیشاب) میں جھاگ کیساتھ اگر ہاتھوں، پاؤں اور پیٹ میں سوزش ہے تو یہ گُردوں میں خرابی کی علامات ہیں اسکے ساتھ آپ کو تھکاوٹ، الٹی، متلی، ابر آلود یورین(پیشاب)، سونے میں دشواری، گہرے رنگ کا یورین(پیشاب) جیسی علامات ظاہر ہوں گی اور ایسے موقع پر فوراً اپنے معالج سے رابطہ کریں اور اپنا چیک اپ کروائیں۔
طبی ماہرین کہتے ہیں جب یورین(پیشاب) کو دیر تک روکے رکھا جاتا ہے اور پھر رفع حاجت کی جاتی ہے تو مثانہ بھر جانے کی وجہ سے یورین(پیشاب) تیزی سے خارج ہوتا ہے اور اسکے ساتھ جھاگ ظاہر ہوتی ہے لیکن یہ جھاگ کچھ دیر کے بعد ختم ہو جاتی ہے اور بعض اوقات یورین(پیشاب) میں نظر آنے والی جھاگ یورین(پیشاب) کے راستے خارج ہونے والی پروٹین کی زیادہ مقدار کی وجہ سے بھی ہوتی ہے کیونکہ جب یہ پروٹین ہوا کے سامنے آتی ہے تو جھاگ کی شکل اختیار کر لیتی ہے ایسے موقع پر گُردوں کا ٹیسٹ کروا لینا ضروری ہے تاکہ پروٹین کی مقدار کا پتہ چل سکے۔
پانی کی کمی:
جب کسی شخص کو پانی کی کمی ہوتی ہے تو اس کے یورین(پیشاب) کا رنگ بہت گہرا اور گاڑھا نظر آتا ہے۔ اس کی وجہ بہت کم مقدار میں پانی کا استعمال ہے۔ پانی کی مقدار کم یا زیادہ ہونے سے خون میں موجود پروٹین کے فلٹر ہونے پر اثرات پیدا ہوتے ہیں اور کیمیائی طور پر پروٹین میں ایسی بہت سی خصوصیات ہیں جن کی وجہ سے یورین(پیشاب) کرتے وقت جھاگ بن جاتی ہے۔ اگر کسی شخص کا یورین(پیشاب) ہائیڈریٹ ہونے کے بعد بھی جھاگ دکھاتا ہے توبھی یہ گردے کی بیماری کی علامت ہوسکتی ہے۔
گردوں کی بیماری:
گردے کا بنیادی کام خون میں موجود پروٹین کو فلٹر کرنا ہے۔ پروٹین ہمارے باڈی میں سیال کو متوازن کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ گردے کے خراب ہونے یا گردے کی کسی بیماری کی وجہ سے یہ پروٹین گردے سے خارج ہو کر یورین(پیشاب) میں مل جاتی ہے۔ البومن پروٹین کی ایک قسم ہے جو ہمارے خون میں موجود ہوتی ہے۔ جب آپ کا گردہ ٹھیک سے کام کر رہا ہوتا ہے، تو یہ اس پروٹین کی بڑی مقدار کو آپ کے یورین(پیشاب) میں جانے کی اجازت نہیں دیتا ۔ لیکن اگر گردے ٹھیک کام نہ کریں تو یہ پروٹین زیادہ مقدار میں خارج ہوتی ہے اور جھاگ دار یورین(پیشاب) پیدا کرتی ہے۔اگر کسی شخص کے یورین(پیشاب) میں مسلسل جھاگ نظر آتا ہے تو یہ پروٹینوریا کی نشاندہی کرتا ہے جو کہ گردے کی بیماری کی ابتدائی علامت ہے۔
Peshab Mein Jhag Aana | Peshab Mein Jalan | Bar Bar Peshab Ana
ذیابطیس:
باڈی میں بلڈ شوگر کی سطح بڑھنے کی وجہ سے البومین بھی گردے سے زیادہ مقدار میں گزرتی ہے۔ جس کی وجہ سے یورین(پیشاب) جھاگ دار نظر آتا ہے۔ یہ علامات ٹائپ 2 ذیابیطس کے مرض کے پیدا ہونی کی نشاندہی کرتی ہے اور اسکے ساتھ درجہ ذیل علامات ظاہر ہوتی ہیں جن میں آنکھوں کے آگے دھندلا پن، منہ کا خشک ہونا، مسلسل پیاس لگنا، بار بار ہیشاب آنا، کھانے کے بعد بھی بھوک لگنا اور جلد پر خارش اور الرجی ظاہر ہونا۔ اگر یہ علامات ظاہر ہوں تو بلڈ شوگر فوراً ٹیسٹ کروا لینی چاہیے اور ساتھ ہی ایچ ون ٹیسٹ کروانا چاہیے جس میں گزرے تین مہینے کی شوگر کا پتہ چل جاتا ہے۔
یورین(پیشاب) میں جھاگ نظر آئے تو کیا کرنا چاہیے:
ایسے موقع پر جھاگ کو نظر انداز نہ کریں خاص طور پر اگر مسلسل جھاگ ظاہر ہو رہی ہو تو اپنے معالج سے رابطہ کر لینا چاہیے تا کہ وہ یورین(پیشاب) کا ٹیسٹ کر کے اس میں پروٹین کی مقدار کو جانچ سکے اور کسی بھی بیماری کی صورت میں اسکے بڑھنے سے پہلے اسکا علاج ہو