آج ہم آپ کو اس تحریر میں خشک خوبانی روزانہ کھانے کے چند ایسے فوائد بتائیں گے کہ اگر آپ صرف 5دانے خشک خوبانی کے روزانہ کھالیں گے تو 5ایسی بیماریوں سے بچ جائیں گے جن کا انسان بہت جلد شکار ہوجاتا ہے ویسے تو خشک خوبانی کے بے پناہ فوائد ہیں لیکن آج ہم آپ کو پانچ فوائدبتائیں گے. تو دوستو! روزانہ خشک خوبانی کھانے کے چند فوائد یہ ہیں، نمبر ایک نظر کی کمزوری زندگی بھر کیلئے نہیں ہوگی ۔
آنکھیں قدرت کا حسین تحفہ ہیں انکے کمزور ہونے سے آپ پریشانی کا شکار ہوجاتے ہیں آنکھوں کی نظر چاہے قریب کی ہو یا دور کی دونوں ہی صورتوں میں پریشانی اور ذہنی تناؤ سے کمزور ہوتی ہیں بہت سے بچوں کی نظریں پیدائشی کمزور ہوتی ہیں لیکن نظر کمزور ہونے کی صورت میں پریشان ہونے کے بجائے آنکھوں کی روشنی بڑھانے کی کوشش کریں۔ بہت سی غذائیں ایسی ہیں جو آنکھوں کی صحت کیلئے بہت مفید ہیں اسی طرح غذاؤں کے ساتھ ساتھ زیادہ موبائل، ٹی وی، کمپیوٹر سورج کی تیز روشنی اور رات کے وقت کم لائٹ میں اسٹذیز سے پرہیز کریں آنکھوں کو تندرست رکھنے کے لئے قبض نہیں ہونا چاہئے اسکے علاوہ متوازن غذاکا استعمال آنکھوں کی روشنی میں بہت معاون ہے۔
خوبانی سے آپکو نظر کی کمزوری نہیں ہوگی ۔نمبردو آپ کا نظام ہضم تیزی سے کام کرے گا۔انسان کو زندہ رہنے اور حرکت کرنے کے لیے توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ توانائی کے حصول کے لیے انسان کھاتا اور پیتا ہے۔ کھانے اور پینے کا عمل عموماً منہ کے ذریعے ہوتا ہے۔ خوراک کے سخت ہونے کی صورت میں انسان اسے چباتا ہے اور حلق کے ذریعے معدے میں لے جاتا ہے، جس کے بعد اس سے حاصل ہونے والی توانائی کے جسم کا حصہ بننے کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔
خوراک کو چبانے یا نگلنے سے لے کر ، جسم میں جذب کرنے کے عمل کو نظام انہضام کہتے ہیں۔خوبانی نظام انہضام کیلئے ایک بہترین انعام ہے۔ نمبر تین کبھی بھی جسم میں خ ون کی کمی نہیں ہوگی ۔خون کی کمی ایک ایسے کیفیت ہے جس میں خون میں سرخ خلیے بننا کم ہوجاتے ہیں۔ سرخ خلیوں کا سب سے اہم حصہ ہیموگلوبن ہوتا ہے اور یہ پھیپڑوں سے آکسیجن لے کر جسم کے باقی حصوں تک پہنچاتا ہے۔ اگر جسم کے اندر سرخ خلیوں یا ہیموگلوبن کی کمی پیدا ہوجائے تو جسم کے باقی حصوں کو ٹھیک سے آکسیجن نہیں پہنچ پاتی جس کی وجہ سے جسم کے دیگر حصوں کو ٹھیک طریقے سے کام کرنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔نمبر چار وزن میں کمی آئیگی اور آپ ہمیشہ کیلئے سمارٹ رہو گے. نمبر پانچ آپ کا دل ہمیشہ صحت مند اور تند رست رہے گا خشک خوبانی بہت سی خطرناک بیماریوں سے بچاؤ کیلئے بھی مفید ہے اس کا استعمال ضرور کریں۔