کیا آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں وزن کم کرنے کے لیے مٹر کتنے فائدہ مند ہیں؟

admin

Updated on:

matar khane se kya fayda hota hai

مٹر ایک ایسی سبزی ہے جو پوری دنیا میں پائی جاتی ہے۔ مٹر ایک غذائیت سے بھرپور اور ذائقہ دار سبزی ہے۔ جو انسانی صحت کے لیے بے حد فائدہ مند ہے۔موسمِ سرما کی سوغات مٹرجسے ہر شخص بہت شوق سے پکاتا اورکھاتا ہے، کیا آپ جانتے ہیں کہ مٹروزن کم کرنے میں کتنا فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے؟

اگر نہیں جانتے تو آج آپ اس تحریر کو پڑھنے کے بعد جان جائیں گے کہ مٹر کا استعمال وزن کیسے کم کرتا ہے۔ فائبر سے بھرپورمٹر ،غذائیت سے بھرپور سبزی ہے جس میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے،اس میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہونے کے باعث مٹر کھانے کےکافی دیربعد بھی آپ کو بھوک کا احساس نہیں ہوتا اور پیٹ بھرا رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس سبزی کے مسلسل استعمال سے وزن بہت تیزی سے گھٹ جاتا ہے ۔کم کیلوریز ،نوڈلز اور پاستا میں بھی اگر مٹر ڈال کے کھائے جائیں تو اس سے آپ کا پیٹ کافی دیر تک بھرا رہے گا اور مزید کچھ کھانے پینے کی طلب نہیں رہے گی۔

مٹر ہمارےجسم سے کیلوریز کو کم کرتا ہےاور وزن گھٹانے میں بہت کار آمد ثابت ہوتا ہے۔مٹر میں فیٹ یا چربی بہت کم مقدار میں ہوتی ہے،مٹر میں پروٹین 2.5 گرام پروٹین پایا جاتا ہے۔ مٹر کو کھانے سے انسانی جسم کو توانائی ملتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ اس میں فیٹ 0.5 گرام سے کم ہوتا ہے۔ جس کے باعث اس کا زیادہ سے زیادہ استعمال بھی آپ کے وزن کو بڑھنے نہیں دیتا اور آپ چُست اور توانا رہتے ہیں۔آپ مٹر کو صرف سالن کے طور پر ہی نہیں بلکہ سالاد کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ذائقہ سے بھرپور مٹر میں موجود فائبر، پروٹین، اینٹی آکسیڈنٹس اور فیٹس کی کمی کے سبب اس کا استعمال وزن کم کرنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

Leave a Comment