عورتوں اور مردوں کے لئے طاقت کا بہترین نسخہ ،آج اس تحریر میں پچاس سال کی عمر میں بیس سال کی عمر جتنی طاقت و توانائی کا نسخہ بتایا جارہا ہے جسم میں درد رہتا ہے تھکن محسوس ہوتی ہے کام کاج سہی سے نہیں ہوپاتا ،اگر آپ بھی ان امراض کا شکار ہیں تو اس نسخے کو ضرور آزمائیں یہ استعمال کر کے آپ میں ایسی پھر تی و چستی آئے گی
کہ آپ جوانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گی اس سے سردرد اور جسمانی دردوں کا خاتمہ ہوگا آپ خود کو بے حد ایکٹو اور فٹ محسوس کریں گے یہ کھا کر آپ میں سو گھوڑوں جتنی طاقت آجائے گی ۔رات کو آپ آدھا کپ دودھ لیں اس کے ساتھ آپ نے پانچ سے آٹھ مکھانے لینے ہیں مکھانوں کو دودھ میں بھگو دینا ہے صبح اُٹھ کر نہار منہ یہ دودھ پینا ہے اس سے پانچ سے دس منٹ بعد آپ نے ناشتہ کر لینا ہے اور دوپہر کے کھانے میں ایک کپ پانی لینا ہے ایک پیالی لال لوبیا ڈالنا ہے جسے ریڈ بینز بھی کہتے ہیں لال لو بیا آپ کو مارکیٹ سے آسانی سے مل جائے گا
اس میں طاقت و توانائی اور قوت و جوانی کا خزانہ پوشیدہ ہے ایک پیالی لوبیا ایک کلو گوشت کے برابر توانائی رکھتی ہے اس میں وٹامنز پروٹینز کیلشیم اور غذائی اجناس وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں ۔ اس کو کھانے سے آپ اپنے آپ کو بے حد چاق و چوبند اور فریش محسوس کریں گے. آپ اس لال لوبیاکو تقریبا پانی میں دو گھنٹہ تک بھگو کر رکھیں اس کے بعد درمیانی آنچ میں اس کو بوائل کرلیں بوائل کرنے کے بعد اس میں لیموں کا رس ڈالیں پیاز اور ٹماٹر وغیرہ بنا کر سیلڈ بنا لیں بڑھا ہوا وزن بھی کم کرے گا سکن بھی اچھی کرے گا اور اس کو دوپہر کے کھانے میں استعمال کریں
چالیس سال سے لے کر ساٹھ سال کے مردوخواتین اس کو ضرور استعمال کریں اور دوبارہ سے جوانی کے مزے لوٹیں آپ کی جاتی جوانی پھرسے لوٹ آئے گی۔اینٹی آکسیڈنٹس کا خزانہ: جسم میں فری ریڈیکلزسے دماغ، جسم کےدفاعی نظام اور جلد پر بہت ہی مضر اثرات پڑتے ہیں، سبز چائے، بلوبیریز اور انار وغیرہ میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس اس نقصان کا ازالہ کرتے ہیں۔ چھوٹی سبز اور بڑی سرخ لوبیا میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو 2 اہم اینزائم کو روکتے ہیں جو موٹاپے اور شوگر کی وجہ بنتے ہیں۔
لوبیا اور کینسر:دل کے امراض کے بعد بالغ افراد میں موت کی دوسری بڑی وجہ سرطان یا کینسر ہے۔ لوبیا کے استعمال سے کینسر سے بچا جاسکتا ہے۔ ایک مطالعے کے بعد ثابت ہوا ہے کہ لوبیا میں موجود ایک جزو آئی پی 6 کینسر سے لڑنے میں مدد بھی دیتا ہے۔لوبیا کولیسٹرول کو روکتی ہے:اگر روزانہ تھوڑی سی لوبیا کھالی جائے تو اس سے دل و دماغ کے لیے خطرناک ایل ڈی ایل سی کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور دل کے امراض کا خطرہ 25 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔
وزن کم کرنے میں آسانی: ایک حالیہ مطالعے میں 35 موٹے افراد کو روزانہ 4 مرتبہ 8 ہفتوں لوبیا کھلایا گیا،پہلے ان کا وزن، جسمانی کیفیت، کولیسٹرول اور دیگر چیزیں نوٹ کی گئیں اور 8 ہفتوں بعد دوبارہ جب ان کاجائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ ان کا بلڈ پریشر بہتر ہوگیا، موٹاپے میں کمی ہوئی اور انہوں نے جسمانی توانائی میں کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں کی۔ آنتوں کی صحت: لوبیا سے آنتوں کا اندرونی استر، ہاضمے کے لیے مفید بیکٹیریا اور دیگر نظام بہتررہتا ہے کیونکہ اس میں کئی طرح کے فائبر پائے جاتے ہیں جو نہ صرف کولیسٹرول کم کرتے ہیں بلکہ دورانِ خون اور نظامِ ہاضمہ کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں۔