آج کی اس تحریر میں دانتوں کے درد کے لئے یا داڑھ میں درد کے لئے ایک عمل پیش کررہے ہیں .درد کسی بھی قسم کا ہو دانتوں یا داڑھ میں درد کے لئے دو طاقتور وظائف پیش کئے جارہے ہیں یہ و ظائف بہت ہی کمال کے ہیں جن سے دانتوں کا شدید قسم کا درد بھی فورا ختم ہوجائے گا تو اگر آپ دانتوں یا داڑھ درد سے فوری نجات چاہتے ہیں تو ان وظائف کو ذہن نشین کر لیجئے۔ ہمارا جومنہ ہے آپ نے کھال کے اوپر سے انگلی سے دبانا ہے اس دانت کو اس داڑھ کو تو انگلی سے دبانے کے بعد یہ آیت مبارکہ ھوالذی انشاکم وجعل لکم السمع والابصار والافئدۃ قلیلا ما تشکرون بہت ہی آسان آیت مبارکہ ہے آپ نے پریشان نہیں ہونا دیکھ کر پڑھ لیجئے اس آیت مبارکہ کو آپ نے صرف اور صرف سات مرتبہ پڑھنا ہے
سات سیکنڈ کا یہ عمل ہے اول و آخر ایک ایک مرتبہ درود پاک لازمی پڑھیئے گا ان شاء اللہ عزوجل دانتوں میں یا داڑھ میں کسی بھی قسم کا درد ہوا فورا آرام ہوجائے گا بڑا طاقتور عمل ہے آپ نے لازمی اس آیت مبارکہ کو یاد کرلینا ہے اگر یا د نہیں ہو تو دیکھ کر بھی پڑھ سکتے ہیں، آپ کو اس سے بہت فائدہ ہوگا. تو عمل بہت ہی آسان ہے دوسرا عمل بھی بڑا ہی لاجواب ہے ساری زندگی آپ کے دانت محفوظ رہیں گے اگر ہمارا یقین کامل ہوا آپ نے یہ عمل پورے یقین کے ساتھ کر لیا تو سو سال کی عمر میں بھی آپ اپنے دانتوں سے گنا کھائیں گے اب کھاتے ہیں چوپتے ہیں آپ کی زبان میں جو بھی کہاجاتا ہے بہر حال اتنے مضبوط ہوجائیں گے ۔
دانتوں میں درد ہو تو سورۂ فاتحہ اور سورۂ انعام کی آیت 13 وَلَهُ مَا سَكَنَ فِي اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَهُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ سات بار پڑھ کر شہادت کی اُنگلی پر دَم کریں اور اُنگلی کو درد کے مقام پر رکھیں۔ دو تین بار یہ عمل کرنے سے ان شاء اللہ تعالیٰ درد کم ہو جائے گا۔ دانتوں میں درد ہو تو صبح سویرے ایک گلاس پانی لے کر اس پر ۲۱بار ’’والجروح‘‘ پڑھ کر دم کریں اور پھر اس میں سے ایک گھونٹ پانی علحدہ گلاس میں رکھ لیں۔ اس کے بعد باقی پانی سے جتنی کلیاں ہو سکے کریں۔ پھر آخر میں علحدہ گلاس میں رکھا ہوا پانی پی لیں، ان شاء اللہ تعالیٰ فوراً آرام ہو جائے گا۔ دو تین دن تک یہ عمل جاری رکھیں، ان شاء اللہ تعالیٰ دانتوں اور مسوڑھوں کا درد بالکل ختم ہو جائے گا۔
اسی طرح سر کے درد کے لئے بوقت عصر کوئی شخص مریض کی پیشانی پر شہادت کی اُنگلی سے بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم اور سورۂ قیامہ کی آیت وُجُوْهٌ يَّوْمَئِذ نَّاضِرَةٌ إِلٰى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ لکھے، پھر ایک بار سورۂ تکاثر پڑھ کر دَم کرے، ان شاء اللہ تعالیٰ فوراً درد کم ہو جائے گا۔سات روز تک صبح و شام سورۂ تغابن کی پہلی آیت يُسَبِّحُ لِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوَاتِ وَمَا فِى الْاَرْضِ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيْرٌ اپنا سیدھا ہاتھ سر پر رکھ کر پڑھے، ان شاء اللہ تعالیٰ اس عمل سے آدھے سر کا درد بھی کم ہوجائے گا۔ یہ عمل بعد فجر اور بعد عشاء کریں۔