ہم جانتے ہیں کہ آج کل ہر گھر میں کسی نہ کسی کو کوئی نہ کوئی بیماری ضرور ہوتی ہے. ہر گھر میں کوئی نہ کوئی انسان شوگر سے پریشان ہے، کوئی موٹاپے سے، کوئی بال جھڑ نے سے ،کسی کے دل میں بلاکیج ہوجاتی ہے، کسی کے گردے میں پتھری ہے، کسی کو ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے نہ جانے کتنی ہی بیماریاںہیں جو ہر گھر میں ہیں لیکن اس کے لئے ہم ہمیشہ ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں اور ڈاکٹر ہمیں بہت طرح کی دوائیاں دیتے ہیں، جس کی وجہ سے ہر گھر میں بہت سی دوائیاں ہوتی ہیں یعنی ہمارے دن کی شروعات بھی دوائیوں سے ہوتی ہےاور ہماری رات بھی دوائیوں پر ہی ختم ہوتی ہے
آخر اس کی وجہ کیا ہے ہم وجہ کو تو کبھی نہیں دیکھتے. ہم آج کل بہت پڑھے لکھے ہیں لیکن ہم اپنی صحت کے معاملے میں بالکل ان پڑھ ہیں اور اگر پرانے وقتوں کی بات کریں تو ہمارے دادا دادی ہمارے نانا نانی ہم سے کم پڑھے لکھے تھے لیکن صحت کے معاملے میں وہ بہت ہی ذہین تھے. ان کے زمانے میں اتنی زیادہ بیماریاں نہیں تھیں اگر کوئی بیماری تھی بھی تو وہ بنا ڈاکٹر کے پاس جائے اپنے گھر پر ہی انہیں ٹھیک کر لیتے تھے۔چند نسخوں کی مدد سے کیونکہ ہمارے گھر کے کچن میں بہت ساری ایسی چیزیں موجود ہوتی ہیں جن کے ذریعے آپ اپنی بہت سی بیماریوں کو ٹھیک کر سکتے ہیں اور ان میں ایک چیز شہد بھی ہے شہد ہر گھر میں ہوتا ہے
لیکن شہد کو کوئی شخص استعمال کرتا ہوگا شاید مہینے میں ایک بار، آپ بھی یقینا اسے ایک بار ہی چکھتے ہوں گے لیکن شہد ایک ایسی میڈیسن ہے جسے اگر روزانہ صحیح طرح سے استعمال کیاجائے تو یہ آپ کی باڈی کو ہمیشہ صحت مند رکھ سکتی ہے. کوئی جیسی بھی بیماری ہو یہ اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکتا ہے اسی لئے تو شہد کو ستر بیماریوں کا علاج کہا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ شہد کو استعمال کرنے کا صحیح طریقہ بھی آپ کو لازمی معلوم ہونا چاہئے کیونکہ شہد کو کبھی بھی گھی کے ساتھ نہیں لینا چاہئے اگر آپ کوئی بھی ایسی چیز کھا رہے ہیں جس میں آپ دیسی گھی کا استعمال کررہے ہیں تو اسکے بعد شہد کا استعمال بالکل نہ کریں کیونکہ ان دونوں کی دشمنی ہے اس طرح سے شہد کی دوستی بھی ہے۔
گرم پانی کے ساتھ شہد کی دوستی ہےاسی طرح گرم دودھ کے ساتھ بھی شہد کی دوستی ہے لیکن زیادہ گرم دودھ یا پانی میں شہد نہ ملائیں کیونکہ زیادہ گرم پانی میں جب ہم شہد ملاتے ہیں تو شہد خراب بھی ہوجاتا ہے. شہد کو کبھی بھی گرم نہ کریں لیکن اگر آپ تھوڑے سے گرم پانی کے اندر ایک چمچ شہد ملا کر صبح خالی پیٹ پیتے ہیں تو آپ یہ ایک ایسا شہد پی رہے ہیں جو آپ کی باڈی کی امیونٹی کو بڑھائے گا، ایک ایسا شہد جو آپ کو کینسر جیسی بیماری سے لڑنے کی طاقت دے گا۔آپ شہد کے ذریعے بہت سی بیماریوں کو ٹھیک کرسکتے ہیں یہ بہت سی بڑی بڑی بیماریوں کا علاج ہے اور طب نبوی میں اسے بہت اہمیت حاصل ہے۔