یہ چھوٹے چھوٹے دانے گرم دودھ میں ملا کر کھائیں .آج ہم آپ کو ایک میجکل پاؤڈر بنانے کا طریقہ سیکھائیں گے.اگر آپ اس کے صرف دو چمچ دودھ میں ملا کر پی لیں تو آپ کے اندر ریسلر جیسی طاقت آجائیگی ۔اگر آپکے اندر سستی رہتی ہے ،تھکاوٹ اور بے چینی رہتی ہے آپ کا دل نہیں چاہتا کوئی بھی کام کرنے کو تو یہ نسخہ استعمال کریں۔ بوڑھے لوگ بھی پئیں تو ان میں جوانوں جیسی پھرتی بڑھ جائیگی ۔
اگر آپکا جسم دبلا پتلا ہے تو اس کو پی کر دیکھیں آپکا جسم اچھا ہوجائیگا ۔ ویٹ گین کرنے والوں کے لیے یہ نسخہ بہت ہی کارآمد ہے ۔تمام جسمانی کمزوریوں اور بیماریوں کا مکمل خاتمہ ہوگا۔ یہ پی کر آپکی زندگی پروقار ہو جائےگی۔اس کو بنانے کا طریقہ نوٹ کر لیں، آپ ایک صاف کڑاہی چولہے پر رکھیں اور ایک پیالی پھل مکھانے اس میں ڈال لیں۔چار سے پانچ منٹ تک بھون لیں ۔جب انکی نمی ختم ہوجائے تو پھر ان کو ایک صاف پلیٹ میں نکال کر رکھ لیں۔پھر یہی کڑاہی چولہے پر دوبارہ رکھیں اور آدھی پیالی بادام ڈالیں اور آدھی پیالی ہی باریک کٹا ہوا کھوپڑا ڈالیں ۔
دوبڑے چمچ بھرکر اخروٹ کی گریاں ڈالیں اور ایک بڑا چمچ اس میں پستے کا ڈالیں اور انہیں ہلکا سا بھون لیں۔ ہلکی آنچ پر بھوننا ہے اس میں آئل یا گھی استعمال نہیں کرنا۔ان کو پلیٹ میں نکال لیں ۔پھر تمام میوہ جات اور پھول مکھانے کو اچھی طرح مکس کر کے گرینڈ کرلیں۔ پھر صاف پیالی میں اس پاؤڈر کو ڈال دیں۔ اب آپ دوبارہ کڑائی چولہے پر رکھیں اور بڑا چمچ دیسی گھی ڈالیں
جب یہ اچھی طرح پگھل جائے تواس میں آدھی پیالی کے برابر سوجی ڈال دیں اور اس کو سنہری ہونے تک انہیں بھونیں ۔ اسکا رنگ ہلکا براؤن ہوجائیگا۔ سوجی سنہری ہوجانے پر اس کو جو پاؤڈر بنایا تھا اس کڑاہی میں ڈال دیں۔اس کے بعد پانچ سے چھ عدد کھجوریں لے لیں انکی گٹھلیاں نکالیں اور باریک کاٹ کروہ بھی کڑاہی میں ڈال دیں۔اور اچھی طرح مکس کرلیں۔ لیجیئے آپ کا مکسچر تیار ہوگیا اب اسے پندرہ سے بیس دنوں تک کسی جار میں ڈال کر رکھ دیں۔
اس کے استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک کپ دودھ پین میں ڈال کر اسے ہلکی آنچ میں پکائیں اور اس میں اس پاؤڈر کے دو چمچ مکس کردیں۔ہلکی آنچ پر دس منٹ تک پکائیں اور پھر یہ دودھ کپ یا گلاس میں ڈال دیں ۔جب بھی آپ نے پینا ہوتو دودھ میں اسی طرح پکا کر پئیں۔ بے فکری سے یہ نسخہ استعمال کریں یہ آپ کو موٹا نہیں کرے گا۔دس سال سے زائد عمر بچوں کو دودھ میں مکس کر کے پلائیں۔حاملہ خواتین ،ہائی بلڈ پریشر اورگردوں کے مریض یہ استعمال نہ کریں۔
ہفتے میں صرف تین بار استعمال کریں یعنی ایک دن چھوڑ ایک دن اور گرمیوں میں ہفتے میں صرف ایک بار استعمال کریں اچھا رزلٹ ملے گا۔جیسا کہ ہم سب ہی اس بات سے بہت ہی اچھے سے واقف ہیں کہ اچھی صحت ایک اچھی زندگی گزارنے کے لیے کتنی ایک ضروری ہےتو ہمیں چاہیے کہ قدرتی چیزوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کر یں تا کہ ہمیں زندگی بھر کسی بھی قسم کی صحت سے متعلق کوئی تنگی نہ ہو۔