پودینے کے استعمال کا ایسا فائدہ جو آپ کے ہزاروں روپے بچا سکتا ہے.طریقہ کار جانیئے

admin

pudina ke fayde in urdu

معدے میں ورم یا دیگر مسائل کا سامنابساءاوقات سب کو ہی ہوتا رہتا ہے اور ایسا عام طور پر معدے میں موجود گرمی کا نتیجہ ہوتا ہے، جس کی وجہ زیادہ مصالحے دار کھانے، تمباکو نوشی یا الکحل، رات گئے منہ چلانے کی عادت وغیرہ ہوسکتی ہے۔

معدے کے اندر گرمی یا اضافی درجہ حرارت زیادہ تر تیز نظام ہاضمہ کا نتیجہ ہوتا ہے اور اسے کنٹرول کرنا بہت ضروری ہوتا ہے ورنہ صحت کے لیے بہت سے پیچیدہ مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ ویسے تو اس مسئلے کی کوئی واضح وجہ نہیں ہے ، مگر کچھ چیزوں کا استعمال ضرور اس کا خطرہ بڑھاسکتی ہیں مثال کے طور پر جیسے مصالحے دار غذائیں، زیادہ کھانا، رات گئے منہ چلانے کی عادت، زیادہ درد کش ادویات لینا، سست طرز زندگی اور السر وغیرہ۔لیکن یہاں پر ایک اچھی بات یہ ہے کہ گھر میں ہی موجود کچھ غذاؤں سے اس کا علاج ممکن ہے یعنی معدے کی گرمی کو کم کیا جاسکتا ہے، تاہم اگر مسئلہ برقرار رہے تو ڈاکٹر سے رجوع لازمی کریں۔

آج کے اس آرٹیکل میں آپ ان غذاؤں کے بارے میں جان سکیں گے جو معدے کی گرمی میں کافی حد تک کمی لانے میں مدد دے سکتی ہیں۔ دہی: دہی معدے میں صحت کے لیے فائدہ مند بیکٹریا کی مقدار بڑھانے میں مدد دینے والی غذا ہے جس سے معدے میں موجود گرمی کے اخراج میں کافی حد تک مدد ملتی ہے. جبکہ ہمارا نظام ہاضمہ اور دیگر افعال بھی بہتر ہوتے ہیں۔ ٹھنڈا دودھ :ٹھنڈا دودھ بھی معدے کے درجہ حرارت میں کمی کا باعث ہے، جبکہ معدے میں موجود تیزابیت کو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، اس کے سکون پہنچانے والی خصوصیت معدے کی گرمی سے ہونے والی بے آرامی کو دور کرتی ہے۔ ایک گلاس ٹھنڈا دودھ پینا اس مسئلے سے نجات کے لیےفائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

ابلے ہوئے چاول: معدے میں گرمی کی ویسے تو اکثر علامات کا پتا نہیں چلتا ماسوائے بے آرامی کے، ایسا مسئلہ درپیش ہونے پر ابلے ہوئے سفید چاول بھی معدے کو ٹھنڈک پہنچا سکتے ہیں اور پانی کی مقدار بڑھاتے ہیں،اگر دہی کے ساتھ سادے یعنی ابلے ہوئے چاول کھائے جائیں تو یہ اس اثر کو زیادہ تیز کردیتا ہے۔ پودینہ: پودینہ بھی معدے کی گرمی دور کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے جس کی وجہ اس کی ٹھنڈی تاثیر ہے۔ ایک کپ پودینے کا پانی یا پودینے کی چائے معدے میں اضافی تیزابیت کی سطح میں بھی کمی لانے کے لیے کافی ہے۔ زیادہ پانی والی غذائیں جیسے سیب، آڑو، تربوز اور کھیرا وغیرہ کھائیں جبکہ کھٹی غذاؤں سے دور رہیں جو کہ تیزابیت کو بڑھاکر معدے کی گرمی میں اضافہ کرسکتی ہیں۔

زیادہ پانی: زیادہ مقدار میں پانی پینا فوری طور پر معدے کی گرمی میں کمی لاسکتا ہے،ایک صحت مند انسان کو کم از کم دن میں 6 سے 8 گلاس پانی ضرور استعمال کرنا چاہیئے. پانی اضافی گرمی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے زہریلے اثرات کے اخراج میں بھی مدد دیتا ہے جبکہ نظام ہاضمہ کو صحت مند بناتا ہے۔ ناریل کا پانی: ناریل کا پانی معدے میں موجود تیزابیت کی سطح کو معمول میں لانے میں بہت زیادہ مدد دیتا ہے جس سے معدے کی لائننگ کو بھی ٹھنڈک ملتی ہے اور حرارت کے اخراج میں کمی آتی ہے۔اگر طبعیت زیادہ خراب تو قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں

Leave a Comment