مردانہ کمزوری کا سستا ترین علاج بس یہ ایک چیز کھانے کی عادت بنا لیں

admin

Updated on:

mardana kamzori ka gharelu ilaj in urdu

مردانہ کمزوری کاعلاج ہرگھرمیں موجود ایک عام سی ٹیبلیٹ میں چھپا ہے، جس کا نام جان کر آپ کو بہت زیادہ حیرت ہوگی .مردوں میں مخصوص کمزوری کے مسئلے کی سب سے بڑی وجہ دوران خون کی خرابی ہوتی ہے اور یہ مسئلہ اکثر مہنگے ترین علاج سے بھی رفع نہیں ہوتا. تاہم اب ترک سائنسدانوں نے ہر گھر میں پائی جانےوالی ایک عام سی ٹیبلیٹ کے ذریعے اس کا انتہائی آسان علاج بتا دیا ہے۔

خبر کے مطابق یہ ٹیبلیٹ ”اسپرین“ ہےجس کے متعلق استنبول کی میڈی پول یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی ریسرچ کے مطابق اگر مردانہ کمزوری کے مسئلے سے دوچار مرد حضرات اسپرین کی روزانہ ایک ٹیبلیٹ مسلسل6ہفتے تک کھائیں تو انہیں اس مسئلے سے نجات مل جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 184ایسے مردوں پر تجربات کیے جن کی عمراوسطاً48سال تھی اور وہ اس مرض کا شکار تھے۔ انہیں دو گروپوں میں تقسیم کرکے سائنسدانوں نے ایک گروپ کو 6ہفتے تک روزانہ اسپرین کی ایک ٹیبلیٹ کھلائی جبکہ دوسرے گروپ کو نقلی ٹیبلیٹ دی جاتی رہی ۔ اس سے دوسرے گروپ کے لوگوں کو بھی یہ احساس رہتا ہے کہ وہ بھی ٹیبلیٹ کھا رہے ہیں

لیکن ٹیبلیٹ کا کوئی منفی یا مثبت اثر نہیں ہوتا۔ تقریباً چھ ہفتے بعد ماہرین نے دوبارہ ان کے مرض کے تجزیات کیے تو حیران کن نتائج سامنے آئے۔نقلی ٹیبلیٹ کھانے والوں کو کوئی فرق نہیں پڑا تھا جبکہ جو لوگ روزانہ اسپرین کی ٹیبلیٹ کھا رہے تھے ان کا 50سے 88.3فیصد تک مرض ختم ہو گیا تھا۔

تقویت کی ٹیبلیٹ ’ویاگرا‘ کھانے سے یہ شرح 48سے 81فیصد ہوتی ہے۔ چنانچہ اس تحقیق میں اسپرین کے نتائج ویاگرا سے بھی بہترسامنے آئے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ذکی بائراکتر کا کہنا تھا کہ بعض لوگوں کے خون میں موجود پلیٹ لیٹس بہت بڑے ہوتے ہیں جو دوران خون میں رکاوٹ بنتے ہیں۔اسپرین کی ٹیبلیٹ ان سمیت دوران خون میں رکاوٹ کی دیگر وجوہات کو دور کر دیتی ہے جس کے نتیجے میں مردوں کا یہ مسئلہ حل ہو جاتا ہے

Leave a Comment