شوال پورے مہینے میں 10 مرتبہ سورت اخلاص – 80 ہزار حاجتیں پوری

admin

shawwal ke mahine ka wazifa

نبی کریمﷺ کاارشاد ہے کہ شوال کی پہلی رات فرشتے نازل ہوکر آواز دیتے ہیں اے اللہ تعالیٰ بندوں ! تمہیں سب کو خوشخبری ہو اللہ تعالیٰ نے تمہیں اس لیے بخش دیا کہ تم نے ماہ رمضان کے روزے رکھے ہیں۔ جب رمضان المبارک ختم ہوتا ہے اوریکم شوال شروع ہوتا ہے تو نبی کریمﷺ غسل فرماتے ، صاف اور اجلا لباس زیب تن کرتے اور بروز عید الفطر عید گاہ جانے سے قبل چند کھجوریں تناول فرماتے جن کی تعداد طاق اعداد میں ہوتی ۔ آپ عید گاہ تک پیدل تشریف لے جاتے ۔ عید گاہ جس راستے سے تشریف لے جاتے وہاں سے واپسی کا راستہ تبدیل فرماتے ۔ عید پر کثرت سے تکبیروں کا حکم فرماتے ۔ اور راستے میں چلتے وقت آہستہ تکبیر فرماتے ۔

حضورنبی کریمﷺ مسجد نبوی کے باہر میدان میں تشریف لےآتے جو عید گاہ تھی۔ نبی کریم ﷺ نماز عید الفطر سے پہلے فطرانہ کی رقم اداکرنے کاحکم صادر فرمایا ہے- آج ہم جو عمل بتانے جار ہے ہیں اس عمل کو آپ نے شوال میں کسی بھی دن کرناہے۔ اس عمل کوکرنے کاطریقہ یہ ہے کہ آپ نے باوضو حالت میں اول وآخر درود پڑھنا ہے۔ اور ایک سو مرتبہ “سبحان اللہ وبحمدہ ، سبحان اللہ العظیم ” کو پڑھ لینا ہے۔ اس کو پڑھنے کے بعدآپ نے دو رکعت نما ز نفل یا نماز حاجت اداکرنی ہے۔ اس نماز کا طریقہ یہ ہے کہ آپ نے جب پہلی رکعت میں سورت الفاتحہ پڑھ لی اس کےبعد آپ نے پندر ہ مرتبہ “سورت اخلاص” کو پڑھنا ہے اور ایک مرتبہ آیت الکرسی پڑھنی ہے۔ پھر اسی طرح دوسری رکعت میں سورت الفاتحہ پڑھنے کے بعد پندرہ مرتبہ “سورت اخلاص ” پڑھنی ہے۔ اس کے بعد ایک مرتبہ ” آیت الکرسی ” کو پڑھ کر آپ نے بقیہ نماز ادا کرلینی ہے۔

اس کافائدہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کو پڑھنے والے کی تنگدستی ، رزق مال و دولت ، روحانی اور جسمانی تنگیاں اور جو بھی اس کی پریشانیاں ہیں ان کو دور فرمادیتاہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شوال کے چھ روزے رکھنے کا بڑا اہتمام ہے جس کا اجروثواب بہت زیادہ ہے۔ آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں جس شخص نے رمضان کے ساتھ چھ روزے شوال کے بھی رکھے گویا اس نے پورے سال کے روزے رکھے اور اس کا ثواب کئی گنا زیادہ ہے۔ آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے واضح فرمایا : وہ اپنے بندوں کو اپنے فضل وکرم کے ساتھ نیکی کے بدلے دس نیکیوں کا ثواب عطاکرے گا۔ جو کوئی گناہ کرے گا تو اللہ پا ک اپنے عدل کے تقاضے کے مطابق ایک گناہ کے بدلے ایک ہی گنا ہ کی سزا دے گا۔

اب دوسرا وظیفہ جو اس ماہ مبارک میں آپ نے کرنا ہے وہ طریقہ کار یہ ہے کہ آپ نے جب چاند دیکھ لیا۔ توآپ نے رات کو عشاءکی نماز کے بعد سے لے کر صبح فجر کی نماز سےپہلے پہلے باوضو حالت میں دس مرتبہ” سورت اخلاص” کو پڑھنا ہے او ل وآخر آپ نے درود پاک کا اہتمام کرنا ہرگز نہیں بھولنا۔ آپ نے کوشش کرنی ہے کہ جیسے ہی شوال کا چاند دیکھیں اس پورے مہینے کےاندر آپ باوضو ہوجائیں اور عشاء کی نماز کےبعد اول وآخر درود پاک اور درمیان میں دس مرتبہ ” سورت اخلاص” کو پڑھناہے۔ اس کی فضیلت اتنی زیادہ ہے کہ انسان کے لیے اللہ تعالیٰ بے پناہ جو خوشیاں ہیں ۔ وہ اس کا انعامات ہیں اس کا اعلان کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کی غیبی طریقے سے مدد کرتا ہے۔ جوآپ کے معاملات ہیں پریشانیاں ہیں۔ ان کے اندر اگر رکاوٹ آچکی ہے۔ کوئی مسئلہ آچکا ہے ۔ کاور بارکے حوالے سے ہے یا کسی اور زندگی کے معاملا ت کے حوالےسے ہے۔ آپ نے بہت کو ششیں کیں معاملے حل نہیں ہورہے وہ دوست احباب اس ماہ مبارک میں اس وظیفے کو جو دوسرا وظیفہ آپ کو بتایا ہے کہ چاند جب دیکھیں رات عشاء سے فجر کی نماز کے دوران “سورت اخلاص “کو پڑھنے کی عادت ڈال لیں۔ تواللہ پاک ایک تو اس کو سخی کریں گے ۔ دوسرا اللہ تعالیٰ اس کو غنی فرمادیں گے ۔ یعنی مال واسباب وافر مقدار میں عطا ہوگا۔

Leave a Comment