رمضان المبارک کا آخری جمعۃ الوداع اور سورۃ یٰسین کا غیبی وظیفہ

admin

surah yaseen ka ghaibi wazifa

جیسا کہ ہم سب ہی جانتے ہیں کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہو چکا ہے اور اس میں آخری جمعہ کا دن بھی آ نا ہے تو پھر ہمیں پتہ ہو نا چاہیے کہ یہ جو آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع ہےا س کی کتنی زیادہ فضیلت ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی تمام مخلوقات کی طرح انسانوں کو خلق کر کے ان پر احسان فرمایا اور تمام ترمخلوقات میں سے صرف اور صرف انسان کو زمین پر اپنا خلیفہ مقرر کر کے اسے اپنے لطف و کرم سے نوازا۔ اللہ پاک نے انسان کو اپنی عبادت اور اطاعت کے لیے پیدا کیا ہے اور دعا و عبادت کے ذریعے اپنے خالق حقیقی سے جڑے رہنے کا حکم دیا ہے۔

آج ماہ رمضان کا آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع ہے جس میں دعائیں، نوافل اور طلب و مغفرت کی بہت زیادہ تاکید فرمائی گئی ہے۔ کتاب و رسائل کی دسویں جلد میں ہے کہ علی بن موسی بن طاوؤس نے اپنی کتاب الاقبال میں اور شیخ جعفر بن محمد دوریستی نے اپنی کتاب الحسنی میں لکھا ہے کہ جابر بن عبداللہ انصاری کہتے ہیں ایک دفعہ میں ماہ رمضان کے آخری جمعہ میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف دیکھ کر فرمایا اے جابر یہ ماہ رمضان کا آخری جمعہ ہے لہٰذا اسے الوداع کہو اور یہ دعا پڑھو:(اللّھمّ لا تجعلہُ آخر العهد من صيامنا إيّاه، فإن جعلته فاجعلني مرحوماً ولا تجعلني محروماً، فإنّه من قال ذلك ظفر بإحدى الحسنيين: إمّا ببلوغ شهر رمضان من قابل، وإمّا بغفران الله ورحمته).تاب النمارق الفاخرة إلى طرائق الآخرة میں سید علامہ خطیب محمد صالح بن حجۃ سید موسوی بحرانی لکھتے ہیں۔ کہ رمضان کے آخری جمعہ میں چار رکعت نماز پڑھنے کی بہت تاکید کی گئی ہے جس کا طریقہ یہ ہے.

چار رکعتوں کوایک تشہد کے ساتھ پڑھیں اور ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ فاتحہ، پندرہ مرتبہ سورۃ قدر اور پندرہ مرتبہ سورہ کوثر پڑھیں اور جب نماز پڑھنے کی نیت کریں تو نیت اس طرح سے کریں: مجھ سے جتنی بھی نمازیں قضا ہوئی ہیں ان کے کفارہ کے طور پر چار رکعت نماز پڑھتا ہوں۔ جب نماز پڑھ کر فارغ ہو جائیں تو 100 مرتبہ درود پڑھیں اور ایک مرتبہ یہ دعا پڑھیں.جس شخص کی زندگی میں نمازیں ۔ چھوٹ گئی ہیں اور وہ ان کی تعداد کو نہیں جانتا تو اس چاہیے کہ وہ ماہ رمضان کے آخری جمعہ میں یہ نماز پڑھےجو بھی یہ نماز اور یہ دعا پڑھے گا تو یہ چار سو سال کا کفارہ شمار ہو گا۔تین دن کا یہ وظیفہ آپ نے ضرور کر لینا ہے قرآنِ پاک کی سورۃ مبارکہ کا یہ وظیفہ ہے سورۃ یٰسین کا وظیفہ ہے ایک حدیث ِ مبارکہ کا مفہوم ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فر ما یا کہ ہر چیز کا دل ہو تا ہےا ور قرآنِ پاک کا دل سورۃ یٰسین ہے یہ وظیفہ آپ کی ہر مشکل کو آسان کر دے گا۔ تو آپ نے یہ وظیفہ کسی بھی نماز کے وقت دن میں کسی بھی وقت کر لینا ہے ۔

Leave a Comment