ایسا آسان اور مجرب عمل میں نے اپنی زندگی میں آج تک نہیں دیکھا اور نہ ہی کبھی سنا ہے بہت ہی شاندار اور طاقتور عمل ہے بس آپ لوگ آج خوش ہوجائیے آپ ان شاء اللہ تعالیٰ یہ عمل کرنے کے بعد آپ کو کوئی پریشانی نہیں رہے گی نہ کاروباری اور نہ ہی دولت کی ۔غموں نے تجھ کو جو گھیرا ہے تو درود پڑھو جو حاضری کی تمنا ہے تو درود پڑھو صلی اللہ علیک یارسول اللہ وسلم علیک یا حبیب اللہ
لاکھوں کروڑوں درود ہمارے آقائے دو جہاں جناب حضرت محمد ﷺ پر.یہاں میں ایک سوال کا جواب دینا چاہتا ہوں اکثر کئی لوگ کہتے ہیں کہ یار تم سیرئس کیوں نہیں رہتے تو چھوٹی سی عرض ہے وظیفہ دینے کے لئے لمبی داڑھی اور چغا پہنا ہو اور اوپر سر پر پرنہ ہو یہ ضروری نہیں ہوتا بندے بڑے بڑے عامل بیٹھے ہوئے ہیں بڑی بڑی محنتیں کر کے اور میرا جو تھوڑا بہت ہنسی مذاق کا جو کنسیپٹ ہے وہ اس لئے ہے کہ جو میری تحریر پڑھے تھوڑا سامسکرا دے جب وہ مسکرائے گا اس کا خون بڑھے گا اس کی صحت اچھی ہوگی اللہ تعالیٰ اس کے صدقے مجھ پر بھی کرم کر دے گا۔ یہ عمل ان شاء اللہ آپ کے رزق میں بے بہا اضافہ فرمائے گاآپ پر اللہ کے حکم سے رزق کے دروازے کھل جائیں گے یقین کریں چھت پھاڑ کر، آسمان پھاڑ کر آپ پر اللہ تعالی رزق کی بارش کرے گا بس شرط یہ ہے کہ آپ یقین سے عمل کیجئے اس وظیفہ کی برکت سے ان شاء اللہ آپ کے رزق اور دولت اور آپ کے مال میں اللہ تعالیٰ بہت زیادہ اضافہ فرمائیں گے آپ جمعہ والے دن یہ عمل شروع کیجئے ویسے تو کسی دن بھی کرسکتے ہیں لیکن افضل جو بات ہے وہ یہ ہے کہ جمعہ کے دن اس عمل کو شروع کیا جائے.
آپ لوگ نماز فجر کے بعد یہ وظیفہ شروع کریں نماز فجر پڑھ کر آپ صرف اکیس مرتبہ یا باسطُ کا ورد کریں. کاش کہ آپ یہ بات سمجھ جائیں تو آپ کو یہ بات بھی سمجھ آجائے کہ وظیفہ میں اثرہوتا ہے ہم میں غلطیاں ہیں کہ ہم یقین نہیں کرتے ۔فجر کی نماز کے بعد آپ یہ وظیفہ شروع کریں اگر آپ چاہیں تو جمعہ کے دن یا کسی بھی اور دن کرسکتے ہیں فجر کی نماز پڑھ کر آسمان کی طرف صرف اکیس مرتبہ یا باسطُ پڑھ کر پھونک ماریں اور دعاکریں. یہ وظیفہ صرف اکیس دن تک آپ نے کرنا ہےلیکن شرط یہ ہوگی کہ اگر یہ عمل آپ ایک بار بھی چھوڑ دیا تواس عمل کی تاثیر ختم ہوجائے گی. پھر آپ کو یہ عمل شروع سے دوبار ہ شروع کرنا ہوگا۔آپ نے صرف اکیس مرتبہ یاباسطُ پڑھنا ہے اور پھر آسمان کی طرف تو دیکھتے ہوئے پھونک ماردینی ہے. تو یہ بہت آسان عمل ہے صرف اکیس دن آپ نے یہ عمل کرنا ہے انشاء اللہ تعالیٰ اگر آپ نے یہ عمل پورا کرلیا تو آپ یقین کیجئے کہ ایسے رزق کے دروازے آپ پر کھل جائیں گے کہ آپ حیران رہ جائیں گے ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین