آج ہم آپ کے لیے جو عمل لے کرحاضر ہوئے ہیں۔ یہ دوسرے عشرے کا خاص وظیفہ ہے اور اس پورے عشرے میں آیت الکرسی پڑھنے کا بہترین اور خاص وظیفہ ہے ۔ یقین کریں کہ اللہ تعالی کے فضل وکر م سے آپ حیران ہو جائیں گےکہ اس وظیفہ کا کتنا زیادہ گھر پراثر پڑے گا اور کتنا اللہ تعالی کے فضل وکر م سے آپ کی مال ودولت ، رزق اور اولاد پراس کا اثر پڑے گا۔ دس دن ہوتے ہیں ایک عشرے میں یعنی عشرہ دس کو ہی کہتے ہیں۔
آیت الکرسی جس گھر میں بھی پڑھی جائے گی، وہاں پر اللہ کریم کا بہت زیادہ کرم ہوگا۔ یادرکھیں ! یہ جو آیت الکرسی ہے نا اس میں اسم اعظم ” الحی القیوم “موجود ہے۔ پچاس کلمے اور اس کے ہرکلمے میں پچاس برکتیں ہیں۔آیت الکرسی پڑھنے سے رنج وغم دور ہوجاتا ہے۔رزق میں روزی میں کشادگی ہوتی ہے۔ اور گھر کے اندر آپ کے جو بھی مقاصد ہوں گے ان مقاصد میں کامیا بی ہوگی۔ شیطان اس گھر سے نکل جاتا ہے۔ بندہ ہر آفتوں اور بلا ؤں سے محفوظ رہتا ہے۔ اور اللہ تعالی کے کرم سے اس گھر کے ارد گرد ایک حصار باندھ دیا جاتا ہے۔ کوئی بھی چور ، ڈاکو ، شیطانی قوت، شیطانی طاقت ، بے برکتی اور نحوست اس گھر میں داخل نہیں ہوتی۔
یہ ایسی آیت مبارکہ ہے۔ یہ سورۃ البقرہ کی یہ آیت ہے۔ا ور قرآن پاک کی آیتوں کی سردار آیت ہے ۔یہ سب سے بڑی آیت مبارکہ ہے۔ اس کو آیت الکرسی کہا جاتا ہے۔ یہ تیسرے پا رے میں پہلےصفحے پر سورۃ البقرہ کے اندر موجود ہے۔ جب آپ اس کا عمل کریں گے ۔ ان شاءاللہ! اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے آپ حیران ہو جائیں گے۔ اس آیت الکرسی کو ہر فرض نماز کے بعد پڑھنے کی عادت بنالیں۔ فرمان مصطفی ٰﷺ ہے کہ : جس نے بھی فر ض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھی تو وہ بندہ اگلی نماز تک اللہ کریم کے ذمہ وکرم پر ہے یعنی کہ اللہ تعالی کی حفظ وایمان میں آجاتا ہے۔ ایک ارشاد کے مطابق فرمایا ہے کہ :جو شخص ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھتا ہے اللہ تعالی کے فضل وکرم سے وہ شخص سیدھا جنت میں جائے گا۔ اور اللہ پاک اسے جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں گے۔
ایک اور حدیث ہے جس کے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ راوی ہیں۔ نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایاکہ : جو ایماندار بندہ آیت الکرسی پڑ ھ کر اپنے قبر والوں کے لیےایصال ثواب کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ ہر قبر میں چالیس چالیس نور عنا یت فرما دیتا ہے جن کی روشنی مشرق سے مغرب تک پھیلی ہوتی ہے۔ اور آیت الکرسی پڑھنےوالے کو ستر انبیاءکرام ؑ کا ثواب اللہ تعالی عطا فرماتا ہے۔ اور ہر آیت کے بدلے میں اس شخص کا ایک ایک درجہ بلندکرتا ہے۔ اور ہرایک مدفون کے بدلے میں اس کے لیے دس دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔
دوسرا عشرہ جوہے اس کے دس دن ہیں۔ تو آپ نے آیت الکرسی کو کس طرح پڑھناہے ؟ روزانہ بس ایک مرتبہ پڑھناہے۔ اس کے پڑھنے کا وقت سحری کا وقت ہے۔ جب میری مائیں ، بہنیں اور بیٹیاں اٹھیں ۔ زیادہ وظائف مائیں ، بہنیں اور بیٹیا ں ہی کرتی ہیں۔ مرد حضرات تو کہتے ہیں ہمارے پاس وقت نہیں ہے۔ یہ خواتین ہی ہوتی ہیں کہ جن کے دل اپنی اولاد کیلئے اپنے ماں باپ کیلئے ، اپنے بچوں کیلئے اور اپنے شوہروں کیلئے انتہائی نرم ہوتے ہیں۔ ان کی یہ کوشش ہوتی ہےکہ زیادہ سے زیادہ پڑھیں۔ تاکہ اس کا فائدہ ہمارے بچوں ، والدین ، بھائیوں اور ہماری اولا د کو زیادہ سے زیادہ ملے۔ جب آپ صبح سحری کے وقت اٹھیں ۔ اپنے کچن میں جائیں ۔ اول وآخر درود پاک پڑھیں اور صرف ایک مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر پورے کچن میں پھونک ماردیں۔ ممکن ہو تو پورے گھر میں مار دیں۔ وگرنہ اس کچن کے اندر لازمی ایک دفعہ پھونک مار دیں۔
اسی طرح دوسری سحری، تیسری سحری آئے گی۔ آپ ایک ایک مرتبہ پڑھتے جائیں۔ مرد حضرات جب سحری کھانے لگیں تو ایک دفعہ پڑھ لیں۔اگر آپ کو یاد نہ رہے تو آپ ایسا کریں کہ اس عمل کو ایک ہی دن میں دس مرتبہ کرلیں۔دو دنوں میں کرلیں ، تین دنوں میں کرلیں۔ لیکن رمضان کے دوسرے عشرے کے اندر اپنے گھر میں دس مرتبہ آیت الکرسی لازمی پڑھیں۔ انشاءاللہ! کیسے اللہ تعالیٰ آپ کے گھر کو خیرو برکت کا مسکن بنائیں گے۔ اللہ کریم دکھوں سے نجات دے کر سکھوں کی زندگی نصیب فرمائیں گے۔