جب رمضان المبارک کا مہینہ آتا ہے تو اسکی وجہ سے میں خیر و بھلائی کے کام کروں گا۔ اس کی وجہ سے میں لوگوں کےساتھ محبت سے پیش آؤں گا۔ اور اس کی وجہ درد مند لوگوں کے دردوں کو دور کرنے کی کوشش کروں گا۔ اور انکی تکلیف کو دور کروں گا۔اگر اس نیک نامی کی وجہ سےاگرکوئی عزت چاہتا ہے کوئی محبت چاہتاہے۔ تواللہ پاک اس کے اس محبت چاہنے کو ایک نیک عمل اور ثواب کا عمل قرار دیدیں گے ۔
آج آپ کے لیے ہم جو وظیفہ لے کرآئے ہیں۔ کہ اسی محبت کو پھیلانے اور اتنی محبت آپ کے لیے لوگوں کےدلوں میں ہوگی آپ جہاں بھی جائیں گے لوگ آپ کو محبت و الفت کی نظر سے دیکھیں گے ۔ سب سےپہلےاللہ آپ سے محبت کرے گا۔ اللہ کے حبیب حضرت محمد ﷺ آپ سے محبت کریں گے۔ اور یہ محبت اللہ تعالیٰ ساری کائنات میں پھیلادیں گے ۔ یہ اتنا طاقت ور وظیفہ ہے . اللہ کے ناموں کا وظیفہ ہے۔ “اللہ الصمد” ان دو ناموں کاوظیفہ ہے ۔ سب سے پہلے تو آپ نے اول وآخر تین تین مرتبہ درود پاک پڑھنا لیناہے۔ اور درمیان میں “اللہ الصمد” تین سوتیرہ مرتبہ یعنی اللہ کے ان دواسمائے مبارک کو پڑھناہے۔ وقت کی کوئی قیدنہیں جب بھی آپ کا دل کرے یا جب بھی آپ کو ٹائم ملے آپ اس عمل کو کر سکتے ہیں ۔ آپ اس عمل کو سحری کےوقت بھی کرسکتےہیں۔ افطاری کے وقت بھی کرسکتے ہیں۔ کوئی بھی دن میں وقت ملتا ہے اس وقت میں آپ یکسو ہو ،کر یکجا ہوکر اللہ کی طرف متوجہ ہوکر اللہ کے یہ نام پڑھیں گے تو اللہ کی محبت آپ کی طرف متوجہ ہوگی۔
کیونکہ بنی اسرائیل میں ایک شخص تھا جو ستر سال سے اپنے بت یعنی اپنے بھگوان اپنے دیوتا کے سامنے بیٹھا یا صنم یاصنم پکارتا رہا۔ایک دفعہ اسے تھوڑی دیر کے لئے اونگھ آگئی ۔ا ونگھ میں یا صنم کے بجائے اس کی زبان سے غلطی سے “یا صمد”نکل گیا اسی وقت ا للہ پاک کی رحمت جو ش میں آئی اللہ نے اس کو بلایا “لبیک یاابدی” بول میرے بندے تو کیا چاہتا ہے۔ توجب میں اور آپ (اس سے توغلطی سے اللہ کا نام نکلا ) اللہ کی طرف متوجہ ہوکر اور اللہ کی محبت اپنی طرف متوجہ کرنے کےلیے جب ہم اس اسم مبارک کو پڑھیں گے ۔ توکیا میرا اور آپ کا رب ہماری طرف متوجہ نہیں ہوگا۔جی بلکل ضرور ہوگا۔ ہم تو اللہ کی محبت لینے کے لیے یہ عمل کریں گے تو ان شاءاللہ! اللہ کی رحمت الہی ٰ ہماری طرف ضرور متوجہ ہوگی اور اس کا ہمیں فائدہ کیا ہوگا؟ اللہ تعالیٰ ایک حدیث قدسی میں فرماتے ہیں کہ اے جبرائیل جب مجھے کسی بندے سے محبت ہوجاتی ہے۔ میں جبرائیلؑ سے کہتا ہوں کہ اے جبرائیلؑ! میں اس سے محبت کرتاہوں ۔تم بھی اس بندے سے محبت کرو۔
توحضرت جبرائیلؑ بھی ان سے محبت کرنا شروع کردیتے ہیں ۔ پھر آسمان پر اعلان کرتے ہیں۔ اے فرشتوں ! اللہ تعالیٰ فلاں بندے سے محبت کرتے ہیَں اور تم بھی اس سے محبت کرو۔ او زمین میں پھیل جاؤاور سب لوگوں کو بتا دو کہ اللہ اس سے محبت کرتے ہیں۔ اور تم سب بھی اس کے ساتھ محبت کرو