رمضان کے دوسرے جمعہ یہ ایک سورۃ اور دورکعت صلوۃ الحاجت پڑھیں اسی وقت بڑی سے بڑی حاجت پوری

admin

ramzan ka dusra jumma mubarak ka wazifa

آپ آج دو ایسے وظائف بتاتے ہیں جو کہ آپ نے جمعہ کےدن کرنے ہیں۔ خاص طور پر رمضان المبارک کے ہر جمعہ میں۔ ہمارا پہلا عمل جوہے وہ بڑی سے بڑی حاجت کے متعلق ہے۔ اگر کوئی بھی آپ کی حاجت ہے کوئی بھی بڑی سے بڑی ضرورت ہے تو آپ اس عمل کو لازمی کریں۔ اس عمل کی برکت سے ان شاء اللہ اللہ تعالیٰ آپ کی حاجت کو ضرورپور ا فرمائیں گے ۔ آپ نے کرنا کچھ اسطرح ہے کہ جمعہ کے دن دو رکعت نمازحاجت کی نیت سے ادا کرنے ہیں۔ یہ نفل آپ نے کس طرح ادا کرنے ہیں وہ ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

آپ نے پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد صرف ایک مرتبہ سورۃ القدر اور سات مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھنی ہے ۔ پھر دوسری رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ سورۃ القدر اور سات مرتبہ سورۃ الفلق پڑھنی ہے۔ اس طرح آپ نے یہ دو رکعت نماز حاجت کی نیت سے اداکرنے ہیں اس کے بعد آپ نے اسی جگہ پر بیٹھ کر سورۃ کہف کی تلاوت کرنی ہے۔ سورۃ کہف کی جمعہ کے دن تلاوت کرنے کی بہت زیادہ فضیلت ہے ۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: کہ جس شخص نے جمعہ کے دن سورۃ کہف پڑھی ، قیامت کے دن اس کے لیے آسمان سے زمین تک نورہی نور ہوگا۔

اوراس کے دونوں جمعوں کے درمیان میں ہونے والے سب گناہ معاف کردیے جائیں گے۔ اسی طرح حضر ت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے رسول اللہﷺ نے فرمایا: کہ جوشخص جمعہ کے دن سورۃ کہف کی تلاوت کرے گا اس کے لیے بیت اللہ تک نور ہی نور ہوگا۔ تو اس بات سےجمعہ کے دن سورہ کہف پڑھنے کی فضیلت کا اندازاہ لگایا جاسکتا ہے۔ آپ نے سورۃ کہف پڑھنے کے بعد اللہ تعالیٰ سے گڑگڑا کر رو رو کر اپنے گناہوں کی معافی طلب کرنی ہے۔

اور پھر عاجزی اور انکساری کے ساتھ اپنی ضروریات ، اپنی حاجات اور اپنی مشکلات کے لیے دعاکرنی ہے۔ جو بھی آپ کی حاجت ہے۔ جو بھی آپ کی مشکل ہے۔ اس کے لیے دعا کریں۔ چاہے وہ رزق کے حوالے سے ہو یا پھر کسی بھی طرح کی کوئی بھی حاجت ہو۔ اس کے لیے دعا کریں۔ان شاءاللہ اس عمل اور اس وظیفہ کی برکت سے اللہ تعالیٰ آپ کی ہرجائز حاجت کو ضرور پورا فرمائیں گے ۔

دوسرا ہمارا وظیفہ جو ہےوہ آپ نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات مغر ب کی نماز پڑھنے کے بعد کرنا ہے۔ آپ نے اللہ تعالیٰ کے ایک صفاتی نام “یا معیز” جس کامطلب ہے اے عزت دینے والے ۔ اس کا اکتالیس مرتبہ وردکرناہے۔ جو بھی اس اسم مبارک کو پڑھےگاوہ شخص مخلوق میں معزز ہوجائے گا۔ لوگوں میں اس کا رعب اور دبدبہ پیدا ہوجائےگا۔ لوگ اس کی عزت کریں گے ۔ اور اس کے دل میں عبادت کا ذوق و شوق پیدا ہوگا ۔ اس کے رزق میں اللہ تعالیٰ برکت پیدا فرمادیں گے۔

Leave a Comment