حضور اکرم ﷺ کافرمان رحمت عالیشان ہے کہ جو بندہ مجھ پر ایک بار درود پاک پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے ۔ حضرت طلحہ انصار ی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ایک مرتبہ میں نے پیارے آقا ﷺ کو دیکھا کہ آپ کے چہرے انور پر خوشی کے آثار نمایا ں تھے۔ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ آج آپ بڑے خوش نظر آرہےہیں۔تو سرکار عالم ﷺ نے ارشاد فرمایا : جبرائیل ؑ نے مجھے آکر بتایا ہے ۔ یا رسول اللہﷺ جو کوئی آپ پر ایک مرتبہ درود پاک پڑھتا ہے۔ اللہ کریم اس پر دس مرتبہ رحمتیں بھیجتا ہے۔
رمضان المبار ک کا پیارا مہینہ اور مقد س ترین مہینہ رواں دواں ہے۔ اور اس مہینے کی برکتیں لوٹنے کے لیے ہر مسلمان ہی تیار رہتا ہے۔ کیونکہ رمضان المبارک کو بہت فضیلتیں اور اہمیت حاصل ہے جو کسی بھی عقلمند سے چھپی ڈھکی نہیں ہے۔ اور یہی وہ مبارک مہینہ ہے جس کا عاشقانہ رمضا ن کو پورا سال انتظار رہتا ہے۔ سحر ی اور افطاری کی رونقیں دیکھ کر دل باغ باغ ہوجاتاہے۔
خوش نصیب مسلمان سنت کی ادائیگی کی نیت سے تراویح کی ادائیگی میں مصروف ہوجاتے ہیں۔ راہ خدا میں خرچ کرنے کا جذبہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے ۔ غریبوں اور مسکینوں کی مالی مدد کی جاتی ہے۔ اور بہت سے نیک کام سرانجام دیے جاتے ہیں۔ آپ کو وظیفہ بتاتے ہیں ۔ آپ نے اللہ تعالیٰ کا صرف ایک نام سحری اور افطار ی کے وقت دس بار پڑھ لینا ہے اور وہ نا م الرحمن جل وجلالہ ہے ۔ یہ نام اتنی برکت والا ہے کہ اس نام کی برکت سے اللہ تعالیٰ اپنی بندے کو عطا فرمادیتا ہے ۔
اب عمل کیسے کرنا ہے؟ آپ کو نام تو بتا دیا۔ آپ نے جب سحری کے وقت اٹھنا ہے تو صرف اور صرف سحری کا پہلا نوالہ منہ میں لے کر آپ نے دس مرتبہ یا رحمن جل وجلالہ یہ آپ نے پڑھنا ہے۔ اور پھر جب افطاری کا وقت آنا ہے۔ آپ نے کوئی بھی چیز اپنی منہ میں رکھنی ہے۔کھجور ہو یا نوالہ ہو ۔ کوئی بھی چیز کھا کر افطارکرتے ہیں۔ اپنے منہ میں رکھ یا آپ کھا کر اسی طرح دس بار پڑھنا ہے۔ اب جب تین روزے لگاتار یہ عمل سحری اور افطاری میں کریں گے ۔ تو اس عمل کی برکت سے اللہ تعالیٰ آپ کو بہت نواز دے گا۔ کہ آپ خوش ہوجائیں گے۔ پھر آپ نے کیا کرنا ہے جب کچھ دن رمضان کےگزرجائیں تو آپ نے افطاری کے وقت ایصال ثواب کرنا ہے۔ ایصال ثواب آپ نے حضور عوثیہ اعظم ؒ کی روح پر ایصال ثواب کرنا ہے۔ اپنے لیے دعامانگی ہے۔ پھر دیکھیں گے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی تمام حاجتوں کو پورا کردے گا۔ آپ کی تمام محتاجیوں کو دور کردے گا۔ آپ کی تمام پریشانیوں کو حل کردے گا۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین