سورہ بقرہ کی 2 آیات پڑھ کر سوجائیں جتنے پیسے چاہیں گے مل جائیں گے

admin

surah baqarah ki akhri 2 ayat ka wazifa

بعض وظائف ایسے خاص ہوتے ہیں جن کو بار بار دہرانے کا جی کرتا ہے آج سورہ بقرہ کی جن دو آیات کا وظیفہ بتایا جارہا ہے یہ وظیفہ بھی ایسا ہی خاص وظیفہ ہے ۔بہت سےلوگوں نے اس وظیفہ کے متعلق اپنا تجربہ پیش کیا ہے انہی میں سے ایک بہن کا تجربہ بتایاجارہا ہے کہ کیسے اس بہن کو اس وظیفہ سے فائدہ ہوااور کیسے آپ بھی اس وظیفے سے اپنے رزق کے دروازے کھلوا سکتے ہیں ۔جن دو آیات کے بارے میں بتایا جارہا ہے وہ آیات سورہ بقرہ کی آخری دو آیات ہیں ان دو آیات میں بڑے خزانے پنہاں ہیں جن کے بارے میں پیارے آقا نے اپنی احادیث میں بتلایا ہے ۔

مسلم و بخاری کی ایک روایت میں ابو مسعود عقبہ بن عمر و انصاری بدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا جو شخص رات کو سورہ بقرہ کی آخری دو آیات پڑھ لے گا وہ اس کو کافی ہوجائیں گی ایک دوسری حدیث میں سیدنا حذیفہ بن الیمان ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا مجھے سورہ بقرہ کی یہ آخری آیات عرش کے نیچے خزانے سے دی گئی ہیں ان جیسی آیات نا پہلے کسی کو ملی ہیں اور نہ بعد میں کسی کو ملیں گی بروایت سنن نسائی۔ اس روایت سے ان آیات کی عظمت کا اندازہ ہوتا ہے کہ ان آیات کی کیا عظمت ہے ایک دوسری روایت میں سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ کو معراج کرائی گئی تو تین چیزیں دی گئیں ایک پانچ نمازیں دو سرا سورہ بقرہ کی آخری آیات تین شرک کے سوا آپ کی امت کے لئے تمام گناہوںکی معافی بروایت صحیح مسلم حدیث نمبر 173۔

یاد رہے کہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیتوں کی فضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ہیں ایک موقع پر آپﷺ نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ نے زمین و آسمان پیدا کرنے سے دو ہزار سال پہلے ایک تحریر لکھی تھی جس کی دو آیتوں سے سورہ بقرہ کو ختم کیاگیا یہ دو آیتیں جس گھر میں بھی تین روز تک پڑھی جائیں گی شیطان اس گھر کے پاس بھی نہیں بھٹک سکتا بحوالہ ترمذی و نسائی ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ رات کو عشاء کے بعد اور سونے سے پہلے جو شخص ان دو آیتوں کو پڑھ لے گا اس کو تہجد کے برابر ثواب ہوگا گویا اس کوایسا ثواب ملا جیسے کہ اس نے تہجد کی نماز ادا کی کتنی عظیم ہے یہ فضیلت کہ تہجد ادا کئے بغیر تہجد کا ثواب حاصل ہوجائے یاد رہے کہ یہ اللہ رب العالمین کا یہ فضل عظیم ہے کہ اس نے اپنے بندوں کو اپنی رحمت و مغفرت کے لئے ایسے آسان اسباب مہیا کئے ہیں اور سورہ بقرہ کی یہ دو آخری آیات بھی انہی اسباب میں سے ہیں ۔

روایات میں آتا ہے کہ حضرت علی ؓ فرماتے ہیں کوئی عقل مند شخص ان دو آیتوں کو پڑھے بغیر نہیں سو سکتا مطلب یہ کہ اگر ہم ان آیات کو پڑھے بغیر سوتے رہے ہیں تو حضرت علی ؓ کے نزدیک ہم تو بے عقلوں میں شامل ہوئے اور یاد رہے جن آیات کے بارے میں حضرت علی ؓ نے یہ فرمایا وہ سورہ بقرہ کی مذکورہ دو آیات ہیں ۔وظیفہ اس کا یہ ہے کہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کو عصر کے بعد روزانہ پانچ مرتبہ پڑھا جائے اور اول و آخر درود ابراہیمی لازمی پڑھا جائے اور پھر اللہ سے عاجزی و انکساری سے دعا کی جائے جو بھی دعا کی جائے گی انشاء اللہ ضرور قبول فرمائی جائے گی۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Leave a Comment