جس گھر میں رات کو سونے سے پہلے یہ ایک سورت پڑھی جاتی ہے وہاں رزق کے فرشتے بو ریاں بھر بھر کر رزق لاتے ہیں یقین نہیں آتا تو آپ اس عمل کو کر کے دیکھ لیجئے یہ عمل بہت زیادہ فضائل و برکات والا ہے اس سورت کو پڑھنے سے گھر سے رزق کی بندش و کمی ختم ہوجاتی ہے اور گھر میں جو مالی پریشانی ہےوہ ختم ہوجاتی ہے ہر قسم کا مالی مسئلہ حل ہوجاتا ہےیہ سورہ واقعہ کا وظیفہ ہے یہ قرآن پاک کے پارہ نمبر 27 کی سورہ ہے جیسا کہ
ہمارے آخری پیغمبر حضرت محمد ﷺ نے فرمایا جو ہر رات سورہ واقعہ پڑھے اس پر غربت نہیں آئے گی ایک اور حدیث پاک میں حضور پاک ﷺ نے فرمایا سورہ واقعہ دولت کی سورت ہے لہٰذا اسے پڑھ کر اپنے بچوں کو پڑھائیں مذکورہ بالا حدیث سے یہ بات واضح ہوگئی کہ سورہ واقعہ پوری امتِ مسلمہ کے لئے ایک نعمت ہے آج ہم جس دنیا میں رہ رہے ہیں وہ تناؤ اور پریشانی سے بھری ہوئی ہے ہماری زیادہ تر جو پریشانیاں ہیں وہ مال سے متعلق ہیں عدم استحکام کی ہیں تو یہ سورہ اچھی کمائی کے لئے دنیاوی فوائد کی ایک صفت اول فراہم کرتی ہے یہ سورہ واقعہ ہمیں غربت سے بچاتی ہے جیسا کہ ہمارے پیارے آقا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے فرمایا ہے جو بھی ہر رات سورہ واقعہ پڑھے اسے کبھی غربت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گاایک روایت میں ہے کہ عبداللہ ابن مسعود ؓ جس بیماری میں فوت ہوئے اسی دورا ن میں خلیفہ عثمان ؓ ان کی بیمار پرسی کے لئے آئے انہوں نے ابن مسعود ؓ سے پوچھا آپ کو کس سے شکایت ہے تو آپ نے جواب دیا اپنے گناہوں سے تو انہوں نے پوچھا کس چیز سے شکایت ہے کہا اپنے پالنے والے کی رحمت کی پھر کہا کہ آپ کے لئے طبیب بلاؤ کہا طبیب ہی نے بیمار کیا ہے مزید کہا کہ آپ کو مال دیئے جانے کا حکم صادر کروں
کہا کہ جب میں محتاج تھا تو نہیں دیا اور اب مجھے اس کی حاجت نہیں تو مجھے دیتے ہو خلیفہ عثمان ؓ کہنے لگے کہ وہ مال آپ کی لڑکیوں کو دیئے دیتا ہوں ابن مسعود ؓ کہنے لگے کہ میں نے ان کو سورہ واقعہ کی تعلیم دی ہے پس وہ تمہارے مال کی محتاج نہ رہیں گی میں نے حضرت محمد مصطفیﷺ سے یہ سنا ہےکہ جو شخص ہر شب سورہ واقعہ کی تلاوت کرے تو اس کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہوگی امام جعفر صادق ؑ سے مروی ہے کہ جو شخص ہر رات سونے سے پہلے سورہ واقعہ پڑھے تو وہ خدواند عالم کے حضور اس طرح آئے گا کہ اس کا چہرہ تاباں ہوگا نیز امام جعفر صادق ؑ سے یہ بھی منقول ہے کہ جو شخص بہشت کی نعمتوں کا اشتیاق رکھتا ہو وہ ہر رات سورہ واقعہ پڑھے یعنی جو شخص جنت میں جانا چاہتا ہے وہ سورہ واقعہ کو روزانہ پڑھنے کا معمول بنا لے تو مختصر طور پر سورہ واقعہ کی تلاوت کرنے کے بہت زیادہ فوائد ہیں اس سورت میں تلاوت کرنے میں پانچ منٹ سے زائد کا وقت نہیں لگتا ہے اور اس کے بعد بھی اس کا بدلہ ہمیں بہت بڑا ہے ۔سورہ واقعہ پڑھنے کا بہترین وقت نماز عشاء کے بعد کا ہے درود ابراہیمی سورہ واقعہ کو پڑھنے سے پہلے اور بعد میں تین بار پڑھئے ہمارے پیارے نبی ﷺ کو درود بھیجنے کے لئے جلد ہی آپ کو اس کا بدلہ مل جائے گا۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین