اہلِ بیت کے روشن چراغ حضرت امام جعفر صادق ؓ نے فر ما یا کہ شعبان میں روزانہ سات سو مرتبہ درودِ پاک پڑھیں اللہ کریم کچھ فرشتے مقرر فر ما دے گا جو اس درودِ پاک کو رسول اللہ ﷺ کی بارگاہ میں پہنچا ئیں گے اس سے رسول اللہ ﷺ کی روح ِ مبارک خوش ہوگی پھر اللہ پاک ان فرشتوں کو حکم دے گا کہ اس شخص کیلئے قیا مت تک دعائے مغفرت کرتے رہو ۔
اس لیے ہمیں چاہیے کہ اس ماہ مبارک میں پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ ﷺ پر خوب درودِ پاک پڑھیں کہ شعبان درودِ پاک پڑھنے کا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں آیت ِ درود نازل ہوئی آیت درود نازل ہوئی۔ ا س کے پڑھنے کی بہت ہی زیادہ فضیلت ہے اس سے دنیا و آخرت کی بھلائی نصیب ہوتی ہے تمام جائز حاجات پوری ہوتی ہیں شعبان کے مہینے میں پہلی جمعہ کو نمازِ مغرب کے بعد نمازِ عشاء سے پہلے دو رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھیں کہ ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ آیت الکرسی دس مرتبہ سورۃ اخلاص ایک مرتبہ سورۃ الفلق اور سورۃ الناس پڑھیں تو اللہ تعالیٰ ایمان کی سلامتی عطا فرما ئیں گے شعبان کے مہینے کی پہلے جمعہ کی شب نمازِ عشاء کے بعد چار رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھیں۔ کہ ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد تین تین مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھیں تو عمرے کا ثواب عطا ہو گا شعبان کے مہینے کے جمعہ کی شب نمازِ عشاء کے بعد آٹھ رکعت نفل نماز ایک سلام سے
اس طرح پڑھیں کہ ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد گیارہ گیارہ مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھیں اور اس نفل نماز کا ثواب خاتون جنت حضرت فاطمہ ؓ کو بخشیں تو اللہ کی عطا سے جنت میں جگہ عطا ہو گی۔ اب آتے ہیں آج کے وظیفے کی طرف تو ماہ شعبان کے پہلے جمعہ کو جمعہ کی نماز کے بعد یا نماز ِ مغرب کے بعد سورۃ ق ایک مرتبہ سورۃ اخلاص ستر مرتبہ اور سورۃ الکوثر ایک سو انتیس مرتبہ پڑھیں اور اللہ سے عاجزی انکساری کے ساتھ دعا مانگیں انشاء اللہ رزق کی بارش ہوگی روزانہ غیب سے رزق عطا ہو گا۔ اور ہر جا ئز حاجت پوری ہوگی ۔ جیسا کہ ہم سب ہی اس بات سے بہت ہی زیادہ اچھے سے واقف ہیں کہ ہمیں اپنی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے دن بھر کتنی محنت کر نا پڑتی ہے تو جو محنت اس وظیفہ کو کر نے سے جو ملے گا اس محنت کر نے پر آپ کو رشک ہو گا آپ کو ایک قسم کا سکون ہو گا کہ آپ نے اللہ کا نام لیا ہے اور اللہ پر بھروسہ کیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ میں یہاں پر ایک بات یہ بھی کہنا چاہوں گی کہ اللہ نے ہر وظیفے میں بہت ہی طاقت رکھی ہے تو اس وظیفے کو بہت ہی یقین کے ساتھ کیجئے گا تا کہ کا میابی نصیب ہو سکے۔