اس عمل کے کرلینے سے وہ ایک عمل ہمارے لئے ہر چیز کے لئے کافی ہوجائے گا پیارے پیغمبر جناب محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص صبح کے وقت اور شام کے وقت تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھتا ہے تین مرتبہ سورہ فلق پڑھتا ہے تین مرتبہ سورہ ناس پڑھتا ہے یہ تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھناتین مرتبہ سورہ فلق پڑھنا تین مرتبہ سورہ ناس پڑھنا یہ عمل اس انسان کے لئے ہر چیز کے لئے کافی ہوجاتا ہے جو اس کی کفالت کرے گا یہ وہ عمل ہے جو اس کی کفالت کے لئے کافی ہوجاتا ہے
پیارے پیغمبر جناب محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی امت پر کس قدر احسان فرمایا کس قدر چھوٹے چھوٹے عمل کتنا وقت لگتا ہے بسم اللہ الرحمن الرحیم قل ھواللہ احد اللہ الصمد لم یلد ولم یولد ولم یکن لہ کفوا احد اسی طرح قل اعوذ برب الفلق من شرماخلق کس قدر آسان سہل آیات ہیں قل اعوذ برب الناس ملک الناس الہ الناس من شر الوسواس الخنا س الذی یوسوس فی صدورالناس من الجنۃ والناس یہ وہ خوبصورت عمل ہے کہ تین تین مرتبہ صبح شام ہم نے کر لیا تو یہ ہماری کفالت کے لئے کافی ہوجائے گا کس چیز کو لے کر اپنے معاملات کو لے کر اپنی زندگی کو لے کر مگر جو باتیں پیارے پیغمبر جناب محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں بتلائیں کیاہم اس پر عمل کرتے ہیں کس قدر مختصر سا کس قدر خوبصورت عمل جس کے ذریعے سے ہم ہر طرح کا نفع حاصل کر سکتے ہیں
اللہ تعالیٰ ہمیں پیارے پیغمبر جناب محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ہوئے ہر عمل کو اپنانے والا اور اپنا کر عمل کرنے والا بنائے ۔خلیفہ دوئم سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کے بارے میں میں نے پڑھا ہے کہ آپ کبھی بدصورت اور برے نام والوں کو کام کا نہیں فرماتے تھے۔ایک دفعہ بوری اٹھوانے کے لیے راہ گیر کو آواز دی جب وہ قریب آیا تو پوچھا تیرا نام کیا ہے وہ کہنے لگا میرا نام ظالم ہے۔فرمایا باپ کا؟ کہنے لگا سارق ہے۔حضرت نے اس سے بوری نہیں اٹھوائ اور فرمایا۔جاؤ تم ظلم کرو اور تمہارا باپ چوری کرے مجھے تمہاری مدد کی ضرورت نہیں ہے۔