جس گھر میں روزانہ فجر کے بعد 5بار آیت الکرسی پڑھی جاتی ہے وہاں کون سے معجزات ہوتے

admin

ayatul kursi ka wazifa for hajat

اللہ تعالیٰ قرآن پاک کی سورۃ البقرہ میں اپنی ذات کے بارے میں یوں فرماتا ہے کہ اللہ وہ ہے کہ کوئی معبود اس کے سوا نہیں وہ زندہ ہے سب کا سنبھالنے والا ہے اسے نہ اونگھ آتی ہے نہ نیند اس کے ملک میں ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے کون ایسا ہے جو اس کے سامنے بغیر اس کی اجازت کے سفارش کرسکے وہ جانتا ہے جو کچھ مخلوقات کے سامنے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے اور وہ اس کی معلومات میں سے کسی چیز کو بھی گھیر نہیں سکتے ۔سوائے اس کے جتنا وہ خود چاہے۔

اس کی کرسی نے سما رکھا ہے آسمانوں اور زمین کو اور اس پر اس کی نگرانی ذرا گراں نہیں اور وہ عالی شان ہے۔کسی شاندار انداز میں اللہ رب العزت نے اپنی وحدانیت اور اپنی ذات کے بارے میں اپنے بندوں کو بتا دیا ہے کہ یہ نظام چلانے والا وہ ہے جسے نہ اونگھ آتی ہے نہ نیند۔اسی لیے فرمایا یہ اللہ ہی ہے جس کی ملکیت میں ہے سب کچھ یہ آیت جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنے بارے میں بتایا اسے آیت الکرسی کے نام سے جانا جاتا ہے اسے قرآن مجید کی سب سے عظیم آیت کہا گیا ہے یہ سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 255 ہے ۔اسے آیت الکرسی کہا جاتا ہے ہم آپ کو آیت الکرسی کی فضیلت کے بارے میں بتانے جارہے ہیں کہ اس کے کیا اوصاف ہیں۔ روزانہ پانچ مرتبہ اس آیت پڑھنے والے کو کیا ملے گا ۔آیت الکرسی کے بے شمار فضائل ہیں جو حدیث نبوی ﷺ میں موجود ہیں جن کا احاطہ اس مختصر وقت ممکن نہیں البتہ ہم آپ کو چیدہ چیدہ فضائل بتائیں گے ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ فرماتے ہیں ایک انسان کی ایک جن سے ملاقات ہوئی

جن نے کہا مجھ سے کشتی کرے گا اگر مجھے گرا دے گا تو مجھے ایک ایسی آیت سکھاؤں گا کہ جب تو اپنے گھر جائے اور اسے پڑھ لے تو شیطان اس گھر میں نہ آسکے ۔کشتی ہوئی اس آدمی نے جن کو گرادیا اس شخص نے جن سے کہا کہ تو نہیف اور ڈرپھوک ہے ۔کیا جنات ایسے ہی ہوتے ہیں یا صرف تو ہی ہے ۔دوبارہ کشتی ہوئی دوسری مرتبہ بھی گرادیا ۔جو آیت میں نے بتانی تھی وہ آیت الکرسی ہے جو شخص اپنے گھر میں جاتے ہوئے اسے پڑھ لے شیطان اس گھر سے گدھے کی طرح چیختا ہوا بھاگ جاتا ہے ۔جس شخص سے کشتی ہوئی تھی وہ شخص عمر ؓ تھے۔دن میں 5مرتبہ پڑھنے والے کو کیا ملے گا دن میں پانچ مرتبہ پانچوں فرض نماز کے بعد پڑھنے والے کو جنت ملے گی اور جس کو جنت مل اسکو اور کیا چاہیے ۔ کیونکہ جنت اس کو ملے گی جس سے اللہ راضی ہوگا۔پانچ وقت نماز کی پابندی کی جائے اور ہر نماز کےبعد آیت الکرسی کی بھی پابند ی کی جائے۔اگر آپ بھول جاتے ہیں تو اس آیت کو صبح کسی بھی وقت 5مرتبہ اس آیت کو پڑھ لیا کریں اور اللہ سے جنم سے پناہ اور جنت کی طلب کی دعا کریں روایت میں آتا ہے جو شخص صبح کو اس آیت کو پڑھ لے تو شام تک شیطان کے شر سے محفوظ رہے گا

اور اگر شام کو پڑھ لے تو صبح تک شیطان کے شر سے محفوظ رہے ۔ابلیس خود اس چیز کا اطراف کرتا ہے حضرت ابی بن کعب بیان کرتے ہیں میرا کھجوروں کا ایک کھلیان تھا میں دیکھتا تھا کہ روزانہ اس میں سے کھجور کم ہوجاتی ہے ایک رات میں اس کی نگرانی کرنے لگا دیکھتا ہوں ایک شخص نوجوان لڑکے کی شکل میں ظاہر ہوا میں نے اس سے سلام کیا اوراس نے سلام کا جواب دیا میں نے کہا کہ تو انسان ہے کہ جن اس نے جواب دیا میں جن ہوں میں نے کہا اپنا ہاتھ دکھاؤ اس نے اپنا ہاتھ دیکھا کیا دیکھتا ہوں کہ اس کا ہاتھ کتے جیساہے اور کتے جیسے بال ہیں میں نے سوال کیا کیا جنوں کی خلقت ایسے ہی ہے ۔اس نے ہاں کہہ کر جواب دیا اور کہا تمام جن جانتے ان میں مجھ سے طاقتور اور کوئی شخص نہیں تمہارے سامنے میں مجبور ہوں ۔آپ نے کہا تو یہاں کیا کرنے آیا مجھے معلوم ہوا کہ تم صدقہ خیرات پسند کرتے ہو تو میں نے چاہا میں اس سے محروم نہ رہوں۔آپ کہتے ہیں کہ میں نے کہا وہ کیا چیز ہے جو تم لوگوں سے ہمیں محفوظ رکھے کیا تم آیت الکرسی پڑھتے ہو کیا تمہیں آیت یاد ہے آپ نے جواب دیا ضرور یاد اس آیت کو اگر صبح پڑھ لوگے تو شام تک ہمارے شر سے محفوظ رہو گے اور اگر شام کو پڑھو گے تو صبح تک ہمارے شر سے محفوظ رہوگے۔

Leave a Comment