اگر آپ بھی پیسے جوڑ کر رکھتے ہیں تو ان پر 3 دن یہ عمل کر لو پیسے ڈبل ٹرپل ہوجائیں گے۔

admin

Updated on:

paisa barhane ka wazifa

بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی دوڑ میں آج کل پیسہ بچانا ایک مشکل کام ہوگیا ہے لیکن پیسہ بچانا بھی ضروری ہے یہ آپ کے مستقبل میں کسی برے وقت میں کام آسکتا ہے جب بھی آپ کوئی چیز خریدیں تو اپنے آپ سے سوال کریں کہ کیا یہ وہ چیز جس کو خرید رہا ہو ں جس کو حاصل کرنے کے لئےمحنت کرتا ہوں کیا یہ میرے لئے بہتر ہوگی اگر آپ کا جواب نفی میں ہے تو اس چیز کو مت خریدیں اور آگے بڑھ جائیں اگر آپ اپنی تمام خواہشات کو پورا کرتے ہیں تو آپ کبھی پیسہ نہیں بچا سکتے اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اپنی خواہشات سے دست بردار ہوجائ اور زندگی سے لطف اندوز نہ ہوں۔ بلکہ اپنی خواہشات کو کم کردیں اور اپنے پیسوں کو بچا کررکھیں قرضوں اور قسطوں سے بچنے کے لئے کوشش کیا کریں

مزید پڑھیں : جمعہ کے دن صرف ایک بار سورۃ الرحمٰن پڑھ لیں

آپ کے جو بھی آمدن ہوسیلری ہو پیسہ بچانا لازمی عادت ہونی چاہئے کیونکہ مشکل گھڑی کبھی وقت پوچھ کر نہیں آتی اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ جمع شدہ رقم زندگی بھر کے اخراجات کے لئے کافی ہے تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے لاکھوں کی رقم یوں چلی جاتی ہے کہ پتہ ہی نہیں چلتا پیسے کی بچت کرنا ایک اچھی عادت ہے ایک کامیاب انسان بننے کے لئے آپ کو پیسے بچانے کے طریقے معلوم ہونے چاہئیں سب سے پہلا کام ہوتا ہے پیسے کمانا اس کے بعد باری آتی ہے کمائے گئے پیسوں کی بچت کیسے کریں۔ مہنگائی کا دور ہے اس میں پیسے بچانا ایک مشکل کام ہے ۔

مزید پڑھیں: کیسی بھی مشکل کیوں نہ ہو بس یہ دو لفظ پڑھنا شروع کردیں ہر مشکل منٹوں میں حل ہوجائے انشاء اللہ

صرف 3 دن یہ عمل کیجئے تیسرے دن ہی آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ کے پیسوں میں کتنا اضافہ ہوگیا ہے ہم لوگ اکثر اپنے گھروں میں چھوٹے چھوٹے منی بکسز میں پیسوں کو جوڑ کررکھتے ہیں ۔سب سے پہلے دیکھئے کہ جہاں پر آپ نے منی باکس رکھا ہے وہاں مکڑی کے جا لے نہیں ہونے چاہئیں اگر آپ نے اپنی الماری میں وہ بکس رکھا ہے تو دیکھیں کہ اس الماری میں کوئی بھی پھٹا پرانا کپڑا نہیں ہونا چاہئے اس کے بعد منی بکس جس میں آپ پیسے رکھتے ہیں اس میں سب سے پہلے ایک لونگ رکھ دیجئے اور پھر تین بار درود ابراہیمی پڑھئے تین مرتبہ اللہ پاک کا یہ اسم مبارک یارزَّاقُ یَاغَنِیُّ اور پھر تین بار سورہ کوثر پڑھیئے اور پھر تین بار درود پاک پڑھ لیجئے۔ اور اس پر دم کردیجئے۔جب بھی آپ اپنے اس باکس میں اس گلے میں پیسے ڈالنے لگیں تو لونگ تو رکھا ہی ہوگا پہلے سے آپ نے یہ تین کلمات لازمی پڑھ لینے ہیں۔چاہے آپ دس روپے رکھیں بیس روپے رکھیں روز کے جتنے بھی پیسے رکھیں تو یہ تین کلمات ضرور پڑھ لیجئے آپ آج سے یہ عمل کر کے دیکھ لیجئے تیسرے ہی دن انشاءاللہ آپ کا وہ باکس پیسوں سے بھرا ہوا ہوگا اتنی برکت پیدا ہوجائے گی اتنا پیسوں میں اضافہ ہوجائے گا کہ آپ اس عمل کو روازانہ کریں گے اور آپ کو بہت ہی نفع حاصل ہوگا۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Leave a Comment