دنیا میں عمومی طور پر انسان مالی پریشانیوں میں جکڑا رہتا ہے لیکن اس کا حل بھی قرآن مجید میں موجود ہے سورہ رحمان کی تلاوت کرنے سے نہ صرف آپ کے رزق میں کشادگی ہوتی ہے بلکہ قرضوں سے بھی نجات مل سکتی ہے اسی طرح اور کیا کچھ فوائد ہیں اس تحریر میں ہم اسی بارے میں بتا رہے ہیں کہ قرآن کریم کی سورہ
الرحمن کے چند وظائف پیش خدمت کئے جائیں گے امید ہے کہ جن کو اپنی زندگی میں لاکر ان پر عمل کرنے سے آپ اپنی زندگی کی تمام تر پریشانیوں سے نجات حاصل کرپائیں گے ۔جوشخص فراخی رزق کے لئے اگر اس سورت کو پڑھنا چاہے تو اس کے بارے میں یہ ہے کہ ثواب کے علاوہ رزق کی فراخی کے لئے ہر روز نماز عشاء کے بعد تین بار سورۃ الرحمن پڑھے جو شخص رزق کی تنگی اور غربت کا شکار ہو اسے چاہئے کہ وہ روزانہ نماز عشاء کے بعد تین مرتبہ سورۃ الرحمن پڑھے اور اس سے اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھے ہر روز عشائ کی نماز کے بعد یہ وظیفہ بلاناغہ پڑھنے کا معمول بنا لیاجائے تو رب تعالیٰ کے فضل و کرم سے کبھی رزق میں کمی واقع نہ ہوگی ۔رزق کی تنگی اور محتاجی سے نجات اور رزق مین فراوانی کے لئے روزانہ بعد نماز عشاء اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود پاک درمیان میں آپ نے تین مرتبہ سورہ رحمن کی تلاوت کرنی ہے اور اس عمل کو اپنی زندگی کا معمول بنا لینے سے اللہ پاک آپ پر رزق کے دروازے کھول دیں گے اور آپ پر اپنا فضل و کرم فرمائیں گے اور اس کے فضل و کرم کی بنا پر کبھی بھی آپ کو رزق کی کمی واقع نہ ہوگی۔ غربت و افلاس
سے چھٹکارا :غربت تنگدستی اور افلاس دور کرنے کے لئے ہر جمعہ کو نماز عشاء پڑھ کر مصلے پر بیٹھیں اور اول و آخر گیارہ بار درود پاک پڑھیں درمیان میں دس مرتبہ سورہ رحمان پڑھیں پھر رب تعالیٰ سے دعا مانگیں اور کسی سے بات چیت نہ کریں حق تعالیٰ نے چاہا تو چند ہی دنوں میں اس پر خدا کا بے انتہاء انعام و اکرام ہوجائے گا جو شخص غربت و افلاس سے چھٹکارا چاہتا ہے اسے چاہئے کہ وہ جمعۃالمبارک کے دن جس دن جمعہ پڑھا جائے اس دن رات کو نماز عشاء ادا کرنے کے بعد مصلے پر بیٹھ کر اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درودپاک اور درمیان میں دس مرتبہ اس مبارک سورت کی تلاوت کرے ہر جمعہ کو کرے تو اللہ پاک اس عمل کے کرنے کی برکت سے اس کی غربت و افلاس سے اسے نجات عطافرمائیں گے اور چند ہی دنوں میں اس پر خدا بے اتنہاء انعام و اکرام فرما دیں گے جو شخص یہ چاہے کہ اس کی دکان اس کے کاروبار میںترقی ہو تو اسے چاہئے کہ باوضو حالت میں سات مرتبہ سورہ رحمان پڑھ کر اپنی دکان کے مال پر دم کرے اللہ تعالیٰ نے چاہا تو دکان خوب چلے گی اور گاہک وافر مقدار میں دکان میں آئیں گے ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین