یَا مُسَبِّبَ الْاَسْبَاب
پانچ سو 500 بار، اول آخر درود پاک 11، 11 بار، بعد نماز عشاء قبلہ رو باوضو ننگے سر ایسی جگہ پڑھئے کہ سر اور آسمان کے درمیان کوئ چیز حائل نہ ہو، اسلامی بہنیں ایسی جگہ پڑھیں جہاں کسی اجنبی یعنی غیر محرم کی نظر نہ پڑے
یَابَاسِطُ
سو 100 بار نماز چاشت کے بعد پڑھ لیجئے، ان شاءاللہ عزوجل روزی میں برکت ہوگی
صبحِ صادق کے بعد نماز فجر سے پہلے اپنے مکان کے چاروں کونوں میں کھڑے ہو کر
یَارَزَّاقُ
دس 10 بار پڑھئے ان شاءاللہ عزوجل کبھی اس گھر میں تنگدستی نہ آئے گی ۔ طریقہ یہ ہے کے گھر میں سیدھے ہاتھ کے کونے سے قبلہ رخ ہوکر شروع کیجئے اور اس کونے سے دوسرے کونے تک اس طرح ترچھے چل کر جائیے کہ چہرہ قبلہ رخ ہی رہے اور کونے .میں قبلہ رخ کھڑے ہوکر پڑھئیں
مزید پڑھیں: رزق بارش بن کر برسانے والا عمل
یَا ذَالْجَلَالِ وَالْاِکْرَام
سو 100 بار ہر نماز کے بعد پڑھ کر حلال روزگار کیلئے دعا کرنے والے کو ان شاءاللہ عزوجل رزق حلال ملے گا
یَااَللہُ
سات سو چھیاسی 786 بار بعد جمعہ لکھ لیجئے ۔ اسے دکان یا مکان میں رکھنے سے رزق بڑھتا اور مال ودولت میں برکت ہوتی ہے
یَا حَیُّ یَاقَیُّوْمُ اور یَا وَھَّابُ
روزانہ ایک ایک ہزار بار پڑھنا کشائش رزق کیلئے فائدے مند ہے
رزق کے دروازے کھولنا
مزید پڑھیں:گناہوں کی وجہ سے بند رزق کے دروازے کھلوائیے
یَا وَھَّابُّ
تین 300 بار بعد نماز فجر پڑھئے ۔ان شاءاللہ تعالی روزگار کی پریشانی دور ہوگی(مدت علاج 40 دن)
غربت سے نجات
اگر گھر میں بیماری اور غربت وناداری نے بسیرا کرلیا ہوتو بلاناغہ 7 روز تک ہرنماز کے بعد
یَارَزَّاقُ یًارَحْمنُ یَارَحِیْمُ یَاسَلَامُ
ایک سو بارہ 112 بار پڑھ کر دعا کیجئے ان شاءاللہ عزوجل
بیماری تنگدستی وناداری
سے نجات حاصل ہوگی
نماز کی پابندی کرتے رہیں