10 Badiyan Ka Phool Benefits – Badiyan Ka Phool Ke Fayde

admin

Badiyan Ka Phool

10 Badiyan Ka Phool Benefits – Badiyan Ka Phool Ke Fayde

بادیان کے پھول بریانی میں تو نظر آتے ہی ہوں گے۔ کبھی یہ سوچا ہے کہ اس میں ایسی کیا خاص بات ہے یا یہ ہمیں کس طرح فائدہ پہنچا سکتے ہیں؟ کچن میں موجود ہر چیز کسی نہ کسی طرح آپ کی جلد اور صحت کے لئے فائدہ مند ہوتی ہے۔ مگر بات یہ ہے کہ ہم خود نہیں جانتے ہیں کس کی کیا افادیت ہے ؟ آج جانتے ہیں کہ بادیان کے پھول کیا فائدہ دیتے ہیں؟ اور ان کو کس طرح سے استعمال میں لانا چاہیئے۔۔؟

غذائیت:
بادیان کےایک پھول میں 1 گرام پروٹین، 23 گرام کیلوریز، ایک گرام فیٹ، کاربس 3 گرام، فائبر 1 گرام، آئرن 13 گرام، مینگنیز 7 فیصد، کیلشئم 4 فیصد، پوٹاشیم 3 فیصد، فاسفورس 3 فیصد اور کاپر 3 فیصد پایا جاتا ہے۔ اب آپ خود دیکھیں ایک چھوٹے سے بادیان کے پھول میں کتنی غذائیت موجود ہوتی ہے۔ جب اس کا فائدہ دیکھیں گے تو یقیناً آپ کو یہی لگے گا کہ اتنی سی چیز میں اتنے ڈھیروں فائدے ؟

مزید پڑھیں: Khubsurat Jild Mazboot Baal Chamakdar Ankhon Ke Liye Shehad Ka Istemal

فوائد:
• ماہرینِ صحت کے مطابق بادیان کے پھول جگر کی مثبت اور اچھی صحت کے لئے انتہائی مفید ہیں۔
• قبض کے مسائل سے پریشان لوگ ہزاروں چیزیں استعمال کرتے ہیں مگر بادیان کو یقیناً کسی نے نہیں کیا ہوگا استعمال۔ تو آپ بادیان کا ایک پھول لیں اور اس کو ایک کپ پانی میں اتنا پکائیں کہ پانی آدھا کپ رہ جائے اور یہ پیئیں پھر فائدہ خود دیکھیں۔
• جن لوگوں کو وحشت وخوف اور دل تیز دھڑکنے کی شکایت ہو وہ بھی اس ایک پھول سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا ذیابیطس کے مریض چینی کی جگہ گڑ استعمال کر سکتے ہیں ؟

• معدہ میں تیزابیت اور جلن کا سب سے اہم علاج بادیان ہے۔
• بینائی کی تیزی میں بھی بادیان انتہائی اہم ہے۔
• جن لوگوں کو ہاتھ پاوں جلنے کی شکایت ہے وہ بھی اس کو ضرور استعمال کریں۔
• متلی، قے اور دست کا مسئلہ رہتا ہے تو بادیان کا پھول استعمال کرنا بالکل نہ بھولیں۔
• بچوں میں عموماً بھوک نہ لگنے کی شکایت ہوتی ہے ان کے لئے بھی یہ بادیان مفید ہے۔

استعمال:
بادیان کے پھولوں کو استعمال کرنے کے بہت سے طریقے ہیں:
• ان کو پیس کر پاؤڈر کی شکل میں بنالیں اور پانی کے ساتھ ان کو استعمال کریں۔
• ان کا قہوہ بنا لیں اور پیئیں۔
• ان کو کھانوں میں زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔
• بادیان کا تیل بنا کر استعمال کرنا بھی بہت فائدہ مند ہے۔

Leave a Comment