گھی ہماری صحت کے لیے فائدہ مند ہے یا نقصان دہ

admin

گھی

گھی استعمال کرنے سے کہیں وزن نہ بڑھ جائے۔۔۔ آج جانیں گھی ہماری صحت کے لئے نقصان دہ ہے یا فائدے مند

گھی استعمال کریں گے تو وزن بڑھ جائے گا، یہ وہ جملہ ہے جو زیادہ تر افراد اس کے استعمال کے بارے میں کہتے ہیں

لیکن آج جانتے ہیں گھی آپ کی صحت پر منفی اثرات ڈالتا ہے یا مثبت، تاکہ آپ بنا کسی الجھن اور پریشانی کا شکار ہوئے اس کا استعمال کر سکیں

گھی کا استعمال کرنا صحت کے لئے کیسا ہے؟

گھی سے صحت پر منفی اثرات پڑتے ہیں یہ ثابت نہیں ہو سکا بلکہ سائنس تو کہتی ہے کہ اسے روزمرہ کی غذا کا حصہ بنانا چاہئے

گھی کا استعمال آپ کی صحت پر منفی اثرات نہیں دیتا بلکہ یہ آپ کی صحت کے لئے فائدے مند ہے

گھی کے فوائد

نظام انہضام کو بہتر بناتا ہے

سستی دور کرنے کے لیے مفید ہے

بینائی تیز ہوتی ہے کیونکہ اس میں وٹامن اے موجود ہوتا ہے جو بینائی کے لئے بہت ضروری ہے

لوگ یہ بھی سوچتے ہیں کہ اس کے استعمال سے کولیسٹرول بڑھ جائے گا لیکن ایسا بالکل نہیں ہے، گھی میں صحت کے لیے فائدہ مند کولیسٹرول ہوتا ہے جو جسم کے لیے فائدہ مند ہے

اگر اس کو چہرے پر لگایا جائے تو چہرہ چمک اُٹھے گا

دیسی گھی کا استعمال وزن کی کمی میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے

اس میں موجود فیٹی ایسڈز اور اینٹی آکسائیڈنٹس اسے روکھے اور خشک بالوں کے لیے بہترین ہیئر کنڈیشنر بناتے ہیں۔ اگر زیتون کے تیل اور گھی کو ملا کر بالوں پر لگایا جائے تو یہ بالوں کو خوبصورت بناتا ہے، اسی طرح گھی میں لیموں کا رس ملا کر لگانے سے خشکی ختم ہوتی ہے

اگر ہاتھ جل جائے یا جسم کا کوئی اور حصہ تو اس پر مرہم کے طور پر فوری گھی لگایا جا سکتا ہے

اگر گھی کو سیاہ حلقوں کے گرد لگایا جائے تو یہ ختم ہو جاتے ہیں

Leave a Comment