نمک کے فائدے،دانتوں کی صفائی،جلد کی خوبصورتی

admin

نمک کے فائدے،دانتوں کی صفائی،جلد کی خوبصورتی

نمک زیادہ کھانا صحت کے لئے نقصان دہ ہے یہ تو آپ نے سنا ہی ہو گا لیکن نمک کو کھانے کے علاوہ کن کاموں میں استعمال کر سکتے ہیں ؟ جانیے زندگی کو آسان بنانے والی چند ٹپس۔
یہاں ہم آپ کو نمک کھانے میں نہیں بلکہ زندگی میں رنگ بھرنے کے لئے استعمال کرنے کے طریقے بتائیں گے، نمک کی کچھ ایسی ٹپس جس سے آپ کی زندگی بہت آسان ہو جائے گی۔

کپڑوں میں نئی جان ڈالے:
اگر آپ کے رنگین کپڑے زیادہ دھلنے سے بد رنگ ہوگئے ہیں تو اب آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔۔۔ اپنے رنگین کپڑوں کو دھوتے وقت ان کپڑوں کو تھوڑے سے نمک ملے پانی میں رات بھر کے لئے بھگو دیں یا واشنگ مشین میں سرف کے ساتھ آدھا کپ نمک ڈال لیں ، کپڑوں کا رنگ دوبارہ سے چمک اٹھے گا ۔

آرٹیفیشل پھولوں کی صفائی:
اب ہر گھر میں بڑے خوبصورت اور مہنگے آرٹیفیشل پھول، پودے اور گملے رکھنے کا رواج عام ہے، پودے ایسے نظر آتے ہیں جن پر اصلی کا گمان ہو تا ہے۔ لیکن اس پر گردوغبار جما ہو تو اس کا حسن بھی ماند پڑ جاتا ہے، ایسے میں ان پودوں پر نمک چھڑک دیں اور تھوڑی دیر بعد کسی کپڑے سے صاف کر لیں ، آپ کے پودے بالکل نئے جیسے ہو جائیں گے۔

خوبصورت چمکدار جلد کے لئے:
نمک صرف کھانوں میں ہی ذائقہ نہیں بڑھاتا بلکہ زندگی کا حسن بھی بڑھاتا ہے، اسی لئے اس کو جلد کی خوبصورتی کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ نمک کے مساج سے ڈیڈ اسکن اتر جاتی ہے، جلد کی اندر تک صفائی ہوتی ہے ۔ اور جلد کو نرم ملائم اور حسین بناتا ہے۔

دانتوں کی صفائی:
اگر آپ کو بھی اپنے دانت صاف اور چمکدار بنانے ہیں تو بس اتنا سا ایک کام کریں کہ اپنے ٹوتھ برش پر نمک چھڑک کر اسے دانتوں پر برش کریں اس سے دانتوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ، مسوڑھے بھی مضبوط ہوں گے اور منہ کی بدبو بھی ختم ہو جائے گی۔

نمک کے پانی کے غرارے:
نمک کے پانی کے غراروں کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہوں گے، کووڈ یعنی کورونا میں بھی ڈاکٹرز نے نیم گرم پانی سے غرارے کرنے کی خاص تاکید کی تھی۔

Leave a Comment