ناریل کا تیل اور چائے کے فوائد

admin

Updated on:

ناریل کا تیل اور چائے کے فوائد

ناریل کی چائے کے بارے سنا ہے؟ اگر نہیں تو آج جانیں ناریل کی زبردست چائے گھر میں بنانے کا طریقہ جو کرے وزن کم اور آپ کو بنائے خوبصورت۔

ناریل کے فوائد

ناریل کا تیل خواتین کو سب سے زیادہ پسند ہوتا ہے کیونکہ یہ آپ کی بیوٹی اور اسکن کو بڑھانے کے لیئے سب سے زیادہ فائدہ مند ہے۔ آج سے پہلے آپ نے ناریل کا تیل یا دودھ کے بارے میں ہی سنا ہوگا ۔مگر آج ہم کو بتائیں گے ناریل کی سپیشل چائے جو ذائقے میں بھی بے مثال ہے اور فائدے بھی اتنے ہیں کہ آپ روزانہ اس چائے کو بنا کر ضرور پینا پسند کریں گے۔

ایک کپ پانی لے کر ابالیں۔
اس میں ایک چمچ گرین ٹی (یا سادی پتی) ، تین چمچ ناریل کا دودھ اور ایک چمچ چینی ڈال کر اچھی طرح پکا لیں۔
لیجیئے تیار ہوگئی چائے فوائد سے بھرپور۔

ناریل چائے کے فوائد

ناریل میں موجود سوڈیم، میگنیشیئم، سیلینیئم، فاسفورس، کیلشیئم، وٹامنز سی، ای، بی 1، بی 3، بی 5، اور بی 6 پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ ہمارے لیئے فائدے مند چائے ثابت ہوتی ہے۔

مدافعتی نظام بہتر بنائے

آج کل وائرل انفکیشنز بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں جن کی وجہ سے مدافعتی نظام کا تیز اور بہتر ہونا بہت ضروری ہے یہ چائے آپ کو ہر قسم کے جراثیموں سے بچانے میں مدد دے گی اور جسم کو مضبوط بناتی ہے۔

دل کے امراض میں مفید

جو لوگ دل کے مریض ہیں ان کو چاہیئے کہ وہ روزانہ اس چائے کا استعمال کریں کیونکہ اس میں ایل ڈی ایل کولیسٹرول اور لورک ایسڈز پائے جاتے ہیں جو دل کو مضبوط اور ہارٹ اٹیک کے حملے سے مخفوظ رکھتی ہے۔

جلد کو خوبصورت بنائے

جیسے ناریل کا تیل آپ کی جلد اور بالوں کو خوبصورت بناتا ہے بلکل اسی طرح یہ چائے آپ کو حسین بناتی ہے۔ جن کے پاس بیوٹی ٹپس استعمال کرنے کا وقت نہیں ہوتا وہ اس چائے سے فائدہ اٹھائیں۔

وزن کم

وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد اس چائے کو ضرور استعمال کریں یہ میٹابولزم کو بھی بہتر بناتی ہے جبکہ اس میں موجود انزائمزل اجزاء چربی کو پگھلانے میں مددگار ہیں

Leave a Comment