ذیابیطس کے مرض کو کنٹرول کر کے موٹاپا کم کرنے والی سبزی

admin

ذیابیطس

ٹائپ 2 ذیابیطس ایک ایسی بیماری ہے جو بلڈ شوگر لیول کو متاثر کرتی ہے، اس حالت میں مریض کا جسم یا تو ہارمون انسولین پیدا نہیں کرتا یا وہ انسولین کے اثرات کے خلاف مزاحمت کرتا رہتا ہے، جس کی وجہ سے وہ خون میں شوگر لیول کو کنٹرول کرنے سے قاصر رہتا ہے

ٹائپ 2 ذیابیطس کی کچھ علامات میں بھوک ، تھکاوٹ، پیاس لگنا، بار بار پیشاب کرنے کی خواہش اور بصارت کا دھندلا پن شامل ہیں، اس حالت کو ورزش، دواؤں اور صحت مند غذا کے استعمال کے ذریعے منظم کیا جا سکتا ہے، ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریض کے لیے صحت بخش غذا کا استعمال بہت ضروری ہے، جو خون میں شوگر کی سطح میں اچانک اضافے کو روک سکے

اسی وجہ سے ذیابیطس کے مریضوں کو چاہیے کہ وہ اپنی پلیٹ میں موجود ہر کھانے کا بغور جائزہ لیں اور اس میں مزید ایسی غذائیں شامل کریں جو بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتی ہیں

مٹر ایک ایسی سبزی ہے جسے ذیابیطس کے مریض اپنی غذا میں شامل کر کے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، مٹر سب سے مشہور سبزیوں میں سے ایک ہے۔ ہرے مٹر کھانا پکانے میں استعمال کیے جاتے ہیں اور ہر کوئی اسے شوق سے کھاتا ہے، اگرچہ یہ سردیوں کی سبزی ہے لیکن آج کل یہ سال بھر دستیاب ہوتی ہے

ذیابیطس کے مریضوں کے لئے مٹر کے فوائد

شوگر کے مریضوں کے لئے مٹر بےحد فائدے مند ہے، شوگر کے مریض مٹر کو مختلف طریقوں سے اپنی خوراک میں شامل کر سکتے ہیں، شوگر کے مریضوں کے لئے مٹر کس طرح فائدے مند ثابت ہو سکتے ہیں ؟ آیئے جانتے ہیں

کیلوریز میں کم

ماہرین کے مطابق 100 گرام مٹر میں صرف 80 کیلوریز پائی جاتی ہیں، کم کیلوریز والی غذائیں شوگر کے مریضوں کے لئے مفید ثابت ہوتی ہیں کیونکہ کیلوریز کے زائد استعمال سے موٹاپا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے اور موٹاپا ٹائپ 2 ذیابطیس کا شکار ہونے کی وجہ بنتا ہے

پوٹاشیم کی وافر مقدار

پوٹاشیم کی کمی ذیابیطس کے خطرے کو بڑھا دیتی ہے اور اس لیے یہ منرل ان لوگوں کے لیے اہم ہے جو اس بیماری کا شکار ہیں، سبز مٹر میں 244 ملی گرام پوٹاشیم پایا جاتا ہے، جو ذیابطیس کے مریضوں کے لئے بہترین ہے، بلڈ پریشر کی سطح کو کنٹرول رکھنے کے لیے پوٹاشیم انتہائی اہم ہے

پروٹین کا خزانہ

مٹر کو اگر پروٹین کا خزانہ کہا جائے تو یہ غلط نہ ہوگا، 100 گرام مٹر میں 5 گرام پروٹین ہوتا ہے پروٹین کا استعمال اضافی بھوک کا خاتمہ کرتا ہے اور یوں وزن کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ اس لئے مٹر کا استعمال وزن کم کرنے اور ذیابطیس کو کنٹرول کرنے دونوں کے لئے مفید ہے

فائبر کی وافر مقدار

فائبر ہماری مجموعی صحت کے لئے بے انتہا ضروری ہے، 100 گرام مٹر میں 14 گرام کاربوہائیڈریٹ اور 5 گرام فائبر موجود ہوتا ہے، جو ذیابطیس کے مریضوں کے لئے بہت ضروری ہے

ذیابیطس کے مریض سلاد، ناشتہ ،اپنے چاول کے پکوان اور پاستا میں مٹر شامل کر سکتے ہیں، اس سے ان کو فائدہ ہو گا

Leave a Comment