خارش ختم کرنے کے گھریلو ٹوٹکے

admin

خارش

اکثر لوگوں کو ہمیشہ جلد پر خارش کی شکایت رہتی ہے اور وہ جب تک اپنی جلد کو کھجا نہ ڈالیں انہیں چین نہیں آتا۔ لیکن یہ خارش پھر بھی کم نہیں ہوتی یہ مسئلہ پریشان کن بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ ایسے میں آپ اپنی جِلد پہ جتنی خارش کریں گے اتنی ہی زیادہ ہوگی جو ایک اذیت دار مرحلہ اختیار کر سکتا ہے۔

لیکن اب اس کا علاج مشکل نہیں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں اس ضدی خارش سے نجات کے لئے چند ایسے گھریلو ٹوٹکے جو کر سکتے ہیں آپ کی یہ مشکل آسان۔

مہندی لگائیں اور بالوں کے تمام مسائل سے ہمیشہ کے لیے نجات پائیں

جِلد سے خارش کو دور کرنے کا گھریلو علاج

پیٹرولیم جیل

اگر آپ کی جلد حساس ہے اور آپ کو خارش کا مسئلہ رہتا ہے تو اسے دور کرنے کے لئے پیٹرولیم جیلی آپ کے لئے اس کا بہترین حل ہے۔ کیونکہ پیٹرولیم جیلی میں کوئی مضر صحت کیمیائی اجزاء نہیں ہوتے جس سے آپ کی جلد کو کسی قسم کے نقصان کا خطرہ ہو۔ جلد پر جہاں بھی اس طرح کا مسئلہ ہو پیٹرولیم جیلی لگائیں اس سے خارش بھی ختم ہو گی اور آپ کو آرام بھی آئے گا۔

لوبیا کولیسٹرول لیول کو کنٹرول کر کے موٹاپے سے نجات دلاتا ہے

لیموں

لیموں بلیچنگ اور وٹامن سی کی خصوصیات سے بھرپور ہوتا ہے۔ ساتھ ہی اس میں اینٹی انفلامیٹری خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔ اگر آپ کو اس بیماری سے آرام چاہیئے تو لیموں سے نکالا گیا تیل جلد پر لگائیں اس سے خارش ختم ہو جائے گی۔

کسی بھی مقصد یا حاجت کے لیے آپ سورة کوثر کو تین دن اس طرح پڑھیں

بیکنگ سوڈا

بیکنگ سوڈا بھی اس بیماری کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے، اس کے لئے آپ کو ایک چمچ بیکنگ سوڈا میں تھوڑا سا پانی ملا کر پیسٹ بنا لینا ہے اور اس پیسٹ کو جلد پر جس جگہ پر خارش ہو وہاں لگائیں اس سے خارش کا مسئلہ ختم ہو جائے گا، مگر اس بات کا دھیان رکھیں کہ اگر جلد پر کوئی کٹ یا زخم لگا ہوا ہو تو اس پیسٹ کو نہ لگائیں یہ صرف بیرونی استعمال کے لئے مفید ہے۔

پرانے زمانے کے کچھ ٹوٹکے جو کہ آج بھی آپ کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں

تلسی کے پتے

تلسی کے پتے اینٹی بیکٹیریل خصوصیات سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اس لئے اگر ان کا استعمال کیا جائے تو بہت فائدہ ہو گا، تلسی کے چند تازہ پتوں کو اگر پانی میں بھگو کر جلد پر رگڑا جائے تو اس سے خارش دور ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ اگر چند پتوں کو پانی میں اُبال کر اس پانی میں روئی ڈبو کر جلد پر لگایا جائے تو اس سے بھی جلد کی خارش ختم ہو جائے گی اور آرام بھی آئے گا۔

ملٹھی کے ایسے فوائدجو آپ ابھی تک نہیں جانتے

ایلوویرا

ایلوویرا خوبصورتی، صحت اور انفیکشن دور کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ خارش ختم کرنے کے لئے اور اس سے نجات حاصل کرنے کے لئے بھی ایلوویرا کا استعمال کرنا فائدہ مند ہے۔ اس کے لئے ایلوویرا کا ایک چھوٹا پتہ لے لیں اور اس سے ایلوویرا جیل نکال کر الگ رکھ لیں، اب اس جیل کو اس جگہ پر لگائیں اور کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں، خارش ختم ہو جائے گی اور اگر کسی قسم کا انفیکشن ہوگا تو وہ بھی ختم ہو جائے گا۔

Leave a Comment