حرمل بوٹی (ہرمل) کے کچھ حیرت انگیز فائدے

admin

Updated on:

حرمل

حرمل بوٹی (ہرمل) کے کچھ حیرت انگیز فائدے ۔ ایشیا کی سر زمین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں پر سینہ بہ سینہ چلنے والی جڑی بوٹیوں اور نسخے کے استعمال کی روایات اکیسویں صدی میں سائنسی تحقیقات سے بھی ثابت ہوئی ہیں۔ بلکہ ان جڑی بوٹیوں کا استعمال اب سائنسدان بھی کر تے ہیں اور ان کو تسلیم بھی کر رہے ہیں

ایسی ہی ایک جڑی بوٹی حرمل (ہرمل) ہے جو نہ صرف پاکستان میں بلکہ ایران، ہندوستان اور افغانستان میں بھی صدیوں سے استعمال کی جارہی ہیں ۔ بازاروں میں کچھ فقیر دن کے آغاز میں ہاتھوں میں ٹین کے تین ڈبے نمودار ہوتے ہیں۔ جن میں ایک میں سلگتے ہوئے کوئلے ہوتے ہیں

دوسرے میں حرمل ہوتے ہیں اور تیسرے میں چند سکے ہوتے ہیں ۔ جب کوئی سکوں والے ڈبے میں سکے ڈالتا ہے تو اس کے بدلے میں وہ فقیر ہرمل والے ڈبے میں سے چند دانے سلگتے ہوئے کوئلوں پر ڈالتا ہے۔ جس سے ایک تیز دھواں نکلتا ہے جو کہ وہ ہاتھوں سے آپ کی جانب کرتا ہے اور اس طرح آپ بری نظر سے بچ جاتے ہیں- ہرمل کا یہ دھواں انسان کے لیے کس طرح مفید ثابت ہوتا ہے ؟ اس کے حوالے سے آج ہم آپ کو کچھ بتاتے ہیں

حرمل بوٹی نظر بد سے بچاتا ہے

بحیثیت مسلمان یہ ہمارا عقیدہ ہے کہ نظر بد برحق ہے۔ مگر اس کو ختم کرنے کے لیے ہمارے مذہب میں ماشاءاللہ کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔ اور اس کے برے اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے معوذتین کا ورد اور دیگر قرآنی آیات کا ورد بھی کیا جاتا ہے۔ مگر ہمارے بوڑھے اس کے ساتھ ان اثرات کو ختم کرنے کے لیے گھروں میں حرمل کی دھونی بھی کرواتے ہیں جن کے مطابق یہ بری نظر کے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے

حرمل بوٹی جراثیم کش ہوتا ہے

سائنسی اعتبار سے یہ بات ثابت شدہ ہے کہ پنسار کے پاس ملنے والا حرمل جراثیموں کے خاتمے میں جادوئی کردار ادا کرتا ہے۔ اور اس کی دھونی کئی دنوں تک گھر کو جراثیموں اور وائرس سے محفوظ رکھتی ہے۔ بلکہ اس کی بو سے جراثیم ختم ہو جاتے ہیں۔ کسان بھی اس کا استعمال فصلوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کرتے ہیں تاکہ فصلیں نقصان پہنچانے والے کیڑوں سے محفوظ ہو سکیں

حرمل بوٹی مکھیاں مچھر دور بھگائے

مچھر اور مکھیاں بہت ساری خطرناک بیماریوں کا باعث بنتے ہیں جن میں ملیریا اور ہیضہ شامل ہیں۔ اس وجہ سے حرمل کی دھونی ایسے کیڑے مکوڑوں کو دور بھگاتی ہے اور جب تک اس کی بو ہوا میں رہتی ہے یہ کیڑے مکوڑے بھی گھر سے دور رہتے ہیں

Leave a Comment