اشوگندھا میں اینٹی انفلیمیٹری اور نیورو پروٹیکٹو خصوصیات موجود ہیں جبکہ شہد کے بارے میں بھی سب ہی یہ جانتے ہیں کہ یہ اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات رکھتا ہے۔ اور دودھ بھی غذائیت سے بھرپور ایک غذا ہے۔ ان تینوں کا ساتھ جسم کو غذائیت بھی دیتا ہے اور بہت سی خطرناک بیماریوں سے بھی بچا سکتا ہے۔
اس کے حیرت انگیز فوائد:
1۔ قوتِ مدافعت کی مضبوطی:
ان تینوں چیزوں کو اگر ملا کر پئیں تو اس سے قوتِ مدافعت مضبوط ہوتی ہے اور ہم وائرل انفیکشنز اور روزمرہ ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔
2۔ یہ سوزش سے محفوظ رکھتا ہے:
اس میں موجود اینٹی بیکٹریل اور اینٹی انفلیمننٹری خصوصیات جسم میں سوزش کو ختم کرتی ہیں اور اس سے لڑنے میں مدد دیتی ہیں۔
3۔ کولیسٹرول کو کم کرے:
خراب کولیسٹرول ایل ڈی ایل سے ہمارے جسم میں مختلف مسائل پیدا ہو جاتے ہیں، اشو گندھا، دودھ اور شہد کا ملاپ خراب کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔اور اچھے کولیسٹرول یعنی ایچ ڈی ایل کو بھی بڑھاتا ہے۔
4۔ ذہنی تناو کو کم کرتا ہے:
اگر اشو گندھا اور دودھ کو ملا کر پینا آپ اپنا معمول بنا لیں گے تو یہ پریشانی اور ذہنی دباؤ کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے، اس سے بلڈ پریشر بھی کنٹرول رہتا ہے اور نیند بھی بہت اچھی آتی ہے۔ اس لئے جو لوگ نیند نہ آنے کی شکایت کرتے ہیں ان کو چاہیے کہ یہ نسخہ آزما کر دیکھیں۔
5۔ بینائی کو بہتر بناتا ہے:
ان تین چیزوں کا استعمال یا کم از کم صرف اشو گندھا اور شہد کا استعمال بینائی کے لئے بھی بہت مفید ہے ، اس کا مستقل استعمال آنکھوں کی روشنی کو بڑھاتا ہے۔ اور بینائی کو بھی تیز کرتا ہے۔
اگر رات کو سونے سے پہلے ایک گلاس دودھ میں ایک چوتھائی چمچ اشو گندھا پاؤڈر، اور ایک چمچ شہد ڈال کر پی لیں تو یہ آپ کی صحت کے ان تمام مسائل کو ختم کرنے میں مددگار ہو گا۔