ٹماٹر آپ کی جلد کو نرم و ملائم بنا کر اس پر موجود داغ دھبے، جھائیاں اور رنگت نکھارتا ہے۔ٹماٹر وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جبکہ یہ میگنیشیم،پوٹاشیم، میگنیشیم، وٹامن اے اور وٹامن بی کا بھی ایک اچھا ذریعہ ہیں، ٹماٹر کے استعمال سے آپ کو اور کون کون سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں آیئے جانتے ہیں۔
• دھوپ کے مضر اثرات سے بچائے:
ٹماٹر فائٹوفلوین، لائکوپین،
اور فائٹوئن کیروٹینائڈز فوٹو پروٹیکٹو خصوصیات رکھتے ہیں۔ ٹماٹر کی مختلف مصنوعات سے لائکوپین کا استعمال جلد پر سورج کی مضر صحت شعاعوں کے اثرات کو کم کرتا ہے اور اس کے لئے ٹماٹر کو کھانا اور اس کو جلد پر لگانا دونوں ہی فائدہ مند ہیں۔
• زخم بھرنے میں مدد کرے:
ٹماٹر میں موجود وٹامن سی ہماری جلد پر موجود ٹشوز کو جُڑنے میں مدد کرتے ہیں یہ پرانے زخموں کو ٹھیک کرنے میں مدد دیتا ہے اور شفا یابی کے عمل کو بھی تیز کرتا ہے، اگر روزانہ ایک ٹماٹر کھایا جائے تو یہ وٹامن سی کی کمی کو کسی حد تک پورا کر سکتا ہے۔
• جلد کی سوزش کو دور کرے:
ٹماٹر میں لائکوپین، بیٹا کیروٹین، لوٹین، وٹامن ای اور وٹامن سی جیسے اجزاء اینٹی سوزش خصوصیات اور اثرات رکھتے ہیں، اگر ٹماٹر کو براہِ راست جلد پر لگایا جائے تو یہ سورج کی شعاعوں سے ہونے والے مضر اثرات کو کم کر کے جلد کی سوزش کو ختم کرتا ہے اور جلد کی تازگی بحال کرتا ہے۔
• خون کے مردہ خلیات دور کرے:
ایک تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ٹماٹر میں موجود انزائم جلد کے مردہ خلیوں کو باہر نکالنے میں مدد دیتے ہیں، اگر آپ ٹماٹر کو پیسٹ بنا کر اس میں چینی ملا کر جلد کا اسکرب کریں اور اس اسکرب کو اپنے جسم پر بھی ملیں تو اس سے جلد کی ظاہری شکل بہتر ہوگی اور مردہ خلیات بھی جسم سے دور ہو جائیں گے چہرے پر اگر استعمال کیا جائے تو چہرے پر نکھار آئے گا اور ڈیڈ اسکن سیلز کا بھی خاتمہ ہوگا۔